مالے
( پی ٹی آئی )
عبداللہ یامین عبدالقیوم کو آج مالدیپ کے چھٹویں صدر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا جس کے نتیجہ میں دو سالہ سیاسی ہلچل کا خاتمہ ہوگیا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کے یکاؤتنہا ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔ سابق مطلق العنان حکمران مامون عبد القیوم کے سوتیلے بھائی یامین کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں چیف جسٹس احمد فیض نے عہد ہ کا حلف دلایا ۔ انہیں 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔ محمد جمیل کو نائب صدر حیثیت سے حلف دلایا گیا ۔ ماہر معاشیات اور پروگریسیوپارٹی آف مالدیوز (پی پی ایم ) کے 54سالی امید وار یامن نے کل صدارتی انتخاب کے دوسرے دور میں اپوزیشن قائد اور سابق صدر محمد نشین جنہیں 48.61فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے ، کہ مقابلہ میں 51.39 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ اپنی ابتدائی تقرر میں یامن نے بتایا کہ وہ مقبول عام سیاحتی مرکز ومالدیپ کے باب الداخلہ کا تحفظ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مالدیپ کو اس علاقہ کا سب سے محفوظ اور انتہائی تر قی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کریں گے ۔ علاوہ ازیں اس علاقہ کے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات برقرار رکھیں گے ۔ دو سابق صدر بشمول نشید اور مامون نے بھی حلف برادری میں شرکت کی ۔ صدارتی ترجمان عماد مسعود نے بتایاکہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں 50سے زائد ارکان نے شرکت کی ۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صدراتی انتخاب کے دوسرے دور کے سرکاری نتائج کا اعلانکرتے ہوئے سابق العناان حکمراں مامون عبدالقیوم کے سوتئلے بھائی یامین کے صدر منتخب ہونے کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا ۔ الیکشن کمشنر فواد توفیق نے بتایا کہ یامین کو ایک لاکھ 11ہزار 203اور نشید کو ایک لاکھ 5ہزار 181ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ فواد نے بتایا کہ انتخابی مقابلہ میں رائے دہندوں کا تناسب 91.41فیصد تھا اور 2لاکھ 8ہزار621افراد نے کل رائے دہی کے دوران اپنا وو ٹ استعمال کیا۔نتائج کے ااعلان کے بعد یامین نے بتایا کہ ملک کو استحکام کی تشدید ضرورت ہے ق از۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حریف دست تعاون دراز کریں گے ۔ یامین نے صو رتحا ل صحافیوں کو بتایا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ۔ مجھے امید ہے کہ پارلیمنٹ میں نشید سے ضروری تعاون حاصل رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی قائدین سے ٹکراؤ کے بجائے ہم ملک کو در پیش اہم چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے ۔ 46سالہ نشید نے فروری 2012میں اقتدار کی متنازعہ منتقلی کے دوران جبرودباؤ کے تحت استعفی دے دیا تھا جس کے بعد مالدیپ میں سیاسی ہلچل پیداہوگئی تھی ۔
Abdulla Yameen sworn in as Maldives President
2013-11-18
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں