مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
حکومت پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عذاری کا مقدمہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 2007میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کے الزام کے تحت سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 6کے تحت کاروائی کرنے کے لیے عدالت عظمی سء رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگر یہ الزام ثابت ہوجاتا ہے تو مشرف کو سزا ئے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے ۔اتوار کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاتی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ یہ فیصلہ ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ۔ ان کا کہان تھا کہ پیرکو حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اور جلد ہی حکومت کی طرف سے پر اسیکیوٹر بھی مقرر کردیا جائے گا ۔ پرویز مزرف پر الزام ہے کہ انھوں نے 3نومبر 2007ء کو ملک کا آئین معطل کرکے اعلی عدلیہ کے ججس کو نظر بند کیا تھا ۔ ججس نظر بند کے ایک مقدمہ میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے جب کہ آئین معطل کرنے کی پاداش میں ان پر عذاری کا مقدمہ چلانے کے لیے درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں ۔ عدالت عظمی نے ان درخواستوں کی سماعت کے بعد حکومت کو ہدالت دی تھی کہ وہ اس بارے میں تحقیقاتی کرے ۔ دفاتی وزیر داخلہ کا کہنا کہ حکومت نے غیر جانبداری سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا ، جس نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق فوجی سربراہ اور صدر کے خلاف دفعہ 6کے تحت کاروائی ہوجانے جارہی ہے ۔ اگر آئین توڑ نے کا الزام چابت ہوجاتا ہے تو انھیں موت کی سزا ہوسکتی ہے ۔
Pakistan formally begins high treason trial of ex-President Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں