حکومت آندھرا پردیش - رچہ بنڈہ کا تیسرا مرحلہ منعقد کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

حکومت آندھرا پردیش - رچہ بنڈہ کا تیسرا مرحلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

گذشتہ دو رچہ بنڈہ پروگراموں کے دوران عوام کے زبردست عمل سے ترغیب پاکر حکومت آندھرا پردیش نے رچہ بنڈہ کا تیسرامرحلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رچہ بنڈہ۔IIIپروگرام 11تا26نومبر منعقد کیا جائے گا۔ عوام میں فوائد، جیسے راشن کارڈس، پنشن سرٹیفکٹس ، امکنہ منظوری کے احکام ، اندرما کالو کے تحت سنگ بنیاد، ایس سیز اور ایس ٹیز کے برقی بلوں کو باز ادائیگی کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17.94لاکھ راشن کارڈس رچہ بنڈہ ۔ IIIکے دوران تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں دسمبر 2013تاجون2014کار اشن ہوگا۔ 8,67,092افراد کو پنشن کی منظوری کے احکام 13.65لاکھ افراد کو مکانات منظوری احکام دیئے جائیں گے۔ 4.98لاکھ ایس سیز اور 5.15لاکھ ایس ٹیز میں برقی بلوں کے بقا یا جات تقسیم کیے جائیں گے۔ رچہ بنڈہ ۔ IIIمیں 50ہزار بنگارو تلی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ 4.98لاکھ ایس سیز اور 5.15لاکھ ایس ٹیز میں برقی بلوں کے بقایا جات تقسیم کیے جائیں گے۔ رچہ بنڈہ ۱۱۱میں 50ہزار بنگاروتی سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ کابینی سب کمیٹی نے 26اکتوبر تک راشن کارڈس ، مکانات اور پنشن کے لیے وصول ہونے والی درخواستوں کی پروسینگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 50یونٹ سے کم گھریلوبرقی بلوں کی رقم ایس ٹی خاندانوں کو حکومت ادا کرے گی۔ چیف منسٹر این کمار ریڈی ایس سی ، ایس ٹی سب پلان کے تحت پرگراموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مختلف منڈیوں میں پہلے سے ہی مکمل کاموں کاوہ افتتاح بھی کریں گے۔رچہ بنڈہ پرگراموں کے دوران چیف منسٹر تا ستمبر سے پاک قرضہ جات جن کی مالیت 37کروڑ ہے ، شہری علاقوں کے دو لاکھ ایف ایچ چیز میں تقسیم کریں گے اور یہی علاقوں کے 6,94,759ایس ایچ چیز میں 307,68کروڑ کی رقم رچہ بنڈہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔ 23اضلاع کے 8,67,092افراد میں جن میں 3,91,573وظائف پیرانہ سالی بھی شامل ہیں، تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں 11,144با فندے 3,56,44بیوہ،3904تاڑی تاسندے 1,04,049معذورین شامل ہیں۔ معذورین کو فی کس 500روپئے اور دیگر کو 200روپئے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس اقدام سے سالانہ 245.56کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے۔ رچہ بنڈہ ۔1کے دوران 26لاکھ خاندانوں میں 2500کروڑ کی رقم صرف کی گئی تھی۔ رچہ بنڈہ ۔IIکے دوران 35لاکھ خاندانوں میں 3500کروڑ کی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

AP govt to launch third phase of 'Rachabanda' tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں