سیما آندھرا کیلئے 3 سنٹرل یونی ورسٹیز کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

سیما آندھرا کیلئے 3 سنٹرل یونی ورسٹیز کی منظوری

تلنگانہ اور سیما آندھراعلاقوں میں توازن پیدا کرنے کیلئے مرکز کا اقدام
غور وخوض کیلئے فیصلہ تلنگانہ سے متعلق وزراء کے گروپ سے رجوع کیا جائے گا

وزارت فروغ انسانی وسائل نے سیما آندھرا علاقہ کیلئے ایک آئی آئی ٹی ، آئی آی ایم اور 3سنٹرل یونیورسٹیز کے بشمول دیگر اداروں کے قیام کو منظوری دی ہے جہاں ریاست کی تقسیم کے مرکز کے فیصلہ پر ناراصگی پائی جاتی ہے اور اس کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے۔ وزرارت فروغ انسانی وسائل نے اس فیصلہ سے وزرات داخلہ کو واقف کروایا ہے جس نے فریقین کی نمائندگیوں کو اس سے رجوع کیا تھا ، تلنگانہ سے متعلق وزراء کے گروپ کی جانب سے تجاویز طلب کی گئیں تھیں ۔ وزارت فروغ انسانی ووسائل کے ذرائع نے بتایا کہ غور وحوض کیلئے اس فیصلہ کو وزراء کے گروپ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزارت نے سیما آندھرا علاقہ کیلئے ایک IISERاورایکIIITکی بھی منظوری دی ہے ۔ مرکز کے اس اقدام کا مقصد سیما آندھرا علاقوں کے دمیان توازن پیداکرناہے جہاں تک اہم وسر کردہ تعلیمی اداروں کے قیام کا تعلق ہے اس کا مقصد طلباء کی جانب سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کو یقینی بنانا ہے ۔ ایک سر سری تخمینہ کے مطابق سیما آندھرا علاقہ میں ان اداروں کے قیام کیلئے6ہزارتا7ہزار کروڑروپے کے درمیان سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔وزارت فروغ انسانی وسائل کے اس فیصلہ کو اس اعتبار سے بھی اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ ریاست کی تقسیم پر سیما آندھراکا علاقہ اعلی تعلیمی اداروں کے بغیر ہوگا ۔ بیشتر اعلی تعلیمی ادارے حیدرآباد میں ہیں جو تلنگانہ علاقہ میں ہے ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر ایم ایم پالم راجو سیما آندھرا علاقہ کے حلقہ کا کیناڈا کی نمائندگی کرتے ہیں مختلف فریقین نے اپنی نمائندگیوں میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ سیما آندھرا میں مرکز ی اداروں کی ایک بج کے ذریعہ حمایت کی جائے اور تمام قومی جماعتیں اس پر دستخط کریں۔ نمایندگیوں میں کہا گیا ہے کہ تقسیم پر بیشتر اعلی تعلیمی ادارے تلنگانہ ریاست میں چلے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت فوری طور پر مذکورہ اداروں کو منظوری دے اور اندرونایک سال انہیں کار کرد بنایا جائے ۔ 19اکتوبر کو منعقدہ اپنے اجلاس میں وزراء کے گروپ نے سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے بشمول دیگر سے ریاست کی تقسیم سے متعلق تجاویز وصول کرنے کی آخری تاریخ 5نومبر مقرر کی تھی۔ وزراء کا گروپ اب اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل مرکزی کابینہ کو پیش کرے گا ، مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم ، وزیر دفاع اے کے انتونی ، وزیر صحت وخاندانی بہبود غلام نبی آزاد ، وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس ایم ویر پا موئیلی اور وزیر دیہی ترقیات جئے رام رمیش شامل ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے عملہ وپرائم منسٹر آفس وی نارائن سامی اس پیانل میں خصوصی طورپر مد عو ہیں۔

HRD Ministry okays IIT, IIM, 3 central universities for Seemandhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں