14/ نومبر - یوم اطفال - چاچا نہرو کا جنم دن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

14/ نومبر - یوم اطفال - چاچا نہرو کا جنم دن


یوم اطفال مبارک

آج 14/ نومبر ہے اور ہندوستان بھر میں آج کا دن "یوم اطفال - Children's Day" کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم اور جدید ہندوستان کے معمار پنڈت جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ جواہر لعل نہرو کو بچوں سے بےپناہ پیار تھا، انہوں نے اپنے یوم پیدائش کو "بچوں کے دن" کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور یوں ان کے دور سے ہر سال 14/ نومبر بطور "یوم اطفال" ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ بچے انہیں پیار سے "چاچا نہرو" کہتے ہیں۔
حکومت ہند اسی دن کی مناسبت سے جواہر لعل نہرو سے موسوم "نہرو ایوارڈ" کا آج اعلان کرتی ہے جو قومی سطح پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو عطا کیا جاتا ہے۔

14th November - childrens day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں