بول پور مغربی بنگال میں آئی ٹی ہب کے قیام کا اعلان - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

بول پور مغربی بنگال میں آئی ٹی ہب کے قیام کا اعلان - ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بیر بھوم کے اسلام بازار میں ایک عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محاذی حکومت نے بیر بھوم کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہاں ترقی کے کام رک گئے۔ دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں مغربی بنگال پیچھے ہوگیا۔ لیکن ہماری حکومت بیر بھوم ضلع کی ترقی کے بارے میں فکر مند ہے۔ ویز اعلی نے کہا کہ بیر بھوم کے طلبہ کیلئے آئی آئی ٹی اور پالی ٹیکنک کی پڑھائی کرنے کیلئے بول پور میں آئی ٹی ہب اور فوڈ ہب بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میرا اپنا کوئی پریوار نہیں ہے عوام ہی میرا پریوار ہیں اس لیے مجھے آپ کیلئے بہت کچھ کرنا ہے ۔ کسانوں کی ترقی کیلئے انہوں نے ڈھیر سارے اعلان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان کم قیمت پر کھیتی کرنے کیلئے بیج پائیں اس کیلئے حکومت کی طرف سے ایک بیج بینک بنایا جائے گا۔ اس بیج بینک سے ایک جانب جہاں کم قیمت پر بیج پائیں گے تو دوسری طرف آلو کی کالا بازاری پر بھی روک لگے گی۔ اس علاقہ میں تقریبا 4لاکھ کسان آباد ہیں جن میں ساڑھے 3لاکھ کسانوں کو حکومت کی طرف سے کسان کریڈیٹ کارڈ فراہم کرایا جاچکا ہے اور جو باقی ہیں انہیں بھی جلد کسان کریڈیٹ کارڈ فراہم کردیا جائے گی۔انہوں نے جلسے میں کہا کہ علاقہ کے نوجوان جاب بینک میں اپنے نام کا اندراج کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں ایک راستہ بنایا جائے گا اور اس کی تعمیر میں جاب کارڈ ہولڈروں کی تقرری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی تین سب ڈویزنوں کے ایس ڈی او اور بی دی او سے بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آنگن باڑی اور دوسرے تعلیمی ادارے جو تیار کیے جائیں گے ان میں بھی جاب کارڈ والوں کو کام دیا جائے گا ۔ کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے اس کیلئے 7بلاکوں میں 2روپے کیلو چاول دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ دسمبر تک 22ہزار گھروں میں بجلی پہنچا ئی جائے گی ۔ 100دن کے کام بھی دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ گاؤں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے غریب لوگوں کو بیت الخلا تیار کرنے کیلئے 10ہزارروپے کی مدد حکومت کی طرف سے دی جائے گی ۔ متروئی اور اسلام بازار کے اسپتالوں کو مزید ترقی دی جائے گی ۔ اس کے عالاوہ رام پور ہاٹ کی طرح سنتھیا میں بھی کم قیمت کی دوا کی دوکانیں کھولی جائیں گی۔ ضلع کے اسپتالوں میں کم قیمت میں خون کی جانچ کا انتظام کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بیر بھوم میں سیاحی صنعت کو بھی فروغ دیا جائے ۔اگر کوئی بس اور وین گاڑی چلاناچاہے گا تواسے لائسنس بھی مہیا کرایا جائے گا۔

West Bengal government will set up an IT hub at bolpur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں