وائی ایس آر کانگریس کا جلسہ - مناسب سیکوریٹی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

وائی ایس آر کانگریس کا جلسہ - مناسب سیکوریٹی انتظامات

موافق تلنگانہ طلبہ گروپ کی دھمکی کے بعد سٹی پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جلسہء عام کے لیے جو 26اکتوبر کو شہر حیدر آباد میں جلسہء عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ موافق تلنگانہ طلبہ کے مختلف گروپوں نے اس جلسہ میں گڑ بڑ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سٹی پولیس نے آج کہا کہ جلسہ ء عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ موافق تلنگانہ طلبہ کے مختلف گروپوں نے اس جلسہ میں گڑ بڑ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سٹی پولیس نے آج کہا کہ جلسہء عام میں امکانی گڑ بڑ کو روکنے کے لیے مناسب سیکوریٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مجوزہ جلسہء عام کے لیے تمام تر صیانتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ نقائص سے پاک انتظامات کے لیے زائد پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ سٹی پولیس کے علاوہ نین فوجی فورسس کی 16کمپنیاں ، اے پی ایس کے 34پلانوٹس، 1,800سیول فورس کو ڈیوٹی پر متعین کیا جائے گا۔سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے بتا یا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سخت صیانتی اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک پولیس بندو بست کا سوال ہے ہم مناسب فورس کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کی بہتر کوشش کریں گے۔ شرما نے یہ بات کہی ۔ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کا موقف جداگانہ ہے۔ چند ایک تشکیل تلنگانہ کے حق میں ہیں تو بعض متحدہ ریاست کے حامی ہیں۔ ہم چند ایک گروپس سے مشاورت کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ نظم و ضبط کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ قبل ازیں سٹی پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ایل بی اسٹڈیم میں 26اکتوبر کو 2بجے دوپہر تا 5بجے شام تک کے درمیان جلسہء عام منعقد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے اور منتظمین جلسہ کو اس بات کا پابند کیا گیا کہ جلسہء عام میں اشتعال انگیز تقاریر نہ کی جائیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس جے اے سی جلسہ کی اجازت دینے پر حکومت کو انتباہ دیا تھا اور اسٹیڈیم کے اطراف احتجاج منظم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں