کاکیناڈا میں 300 کروڑ کا انٹر یونیورسٹی سنٹر آف ٹیچر ایجوکیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

کاکیناڈا میں 300 کروڑ کا انٹر یونیورسٹی سنٹر آف ٹیچر ایجوکیشن

UGC india
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے معیاری اساتذہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جاریہ 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران آندھر اپردیش کے کاکی ناڈو میں انٹر۔ یونیورسٹی سنٹر آف ایجوکیشن قائم کرنے کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ 300کروڑ روپے کے مصارف سے قائم کیا جانے والا یہ سنٹر، جنوبی ہندوستان کی ضروریات کی تکمیل کرے گا۔ نائب صدر نشین یو جی سی ایچ دیوراج نے آج یہاں مدورائی کامراج یونیورسٹی میں 47واں کانوکیشن خطبہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس کے علاوہ یوجی سی نے اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے 11ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران فیکلٹی ریچارج پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس پرو گرام کے تحت تقریبا 104اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اس سے یونیورسٹیز کو معیاری فیکلٹی کی قلت کے مسائل سے نمٹنے میں کچھ حد تک مدد ملی گی۔ گورنر تاملناڈو اور چانسلر یو نیورسٹی کے روشیا نے طلبہ میں ڈگریا ں اور میڈلس تقسیم کئے۔

UGC to set up at a cost of Rs 300 crore, Inter-University Centre for teacher education at Kakinada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں