پارلیمنٹ میں تلنگانہ قرارداد کی منظوری تک انضمام پر کوئی بات نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

پارلیمنٹ میں تلنگانہ قرارداد کی منظوری تک انضمام پر کوئی بات نہیں

حیدرآباد
(پی ٹی آئی)
صدر تلنگانہ راشٹراسمیتی چندرشیکھرراؤنے آج کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے بل کی منظوری کے بعدہی کانگریس میں انضمام پر کوئی بات چیت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق میں وہ اس تعلق سے کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے بعدہی کسی چیز پر بات چیت ہوسکتی ہے۔اقدامات مکمل ہونے تک اس پربات چیت قبل ازوقت ہوگی۔پارٹی کی ریاستی عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراؤ نے مرکزسے مطالبہ کیا کہ نئی ریاست اس طرح تشکیل دی جائے کہ تلنگانہ حکومت کا حیدرآباد کا مکمل کنٹرول رہے۔ورنہ پارٹی احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تشکیل پانے والی نئی ریاست تلنگانہ کاخیال بھی دوسری28ریاستوں کی طرح رکھا جاناچاہئے۔چندرشیکھرراؤنے کہاکہ وہ سابق میں یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ تلنگانہ حکومت کے وہ چیف منسٹرنہیں رہیں گے۔صدرتلنگانہ راشٹرا سمیتی چندرشیکھر راؤ نے آج الزام عائدکیا ہے کہ تلنگانہ دیشم سربراہاین چندرابابونائیڈوعلحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی مخالفت کرتے ہوئے اوچھی سیاست کررہے ہیں۔چندرشیکھر راؤنے کہا کہ تلگودیشم سربراہ،دہلی کے اپنے حالیہ دھرنا کے دوران نیشنل میڈیا کو اپنی طرف راغب کرنے میں ناکام رہے۔مساوی انصاف کے نعرے پرتبصرہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس سربراہ نے پوچھا کہ مساوی انصاف کامطلب کیا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ آیاتلنگانہ کی مخالفت اوچھی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تلگونہ قائدین عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ادروہ ایک ایسے قائدکی تائیدکررہے ہیں جو علحدہ تلنگانہ کے سخت مخالف ہیں۔انہوں نے پر زورانداز میں کہا کہ عوام،غیر مشروط ریاست تلنگانہ کے خواباں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی شرط کے بغیر تلنگانہ چاہتے ہیں اور پارٹی کے سینئرلیڈرکیثوراؤ کی قیادت میں ایک دفد دگروپ آف منسٹرس سے ملاقات کرکے حیدر آبادپر اپنا موقف واضح کرے گا۔چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ تلنگانہ راشٹراسمیتی نے علحدہ ریاست کیلئے تحریک چلائی اب اس نے اس علاقہ کی ترقی میں اہم رول اداکرنے کافیصلہ کیاہے جس کے ایک حصہ کے طور پر ٹی آرایس قائدین،تلنگانہ میں موسلادھا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدرنشین یوپی اے سونیاگاندھی سے تشکرکا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس سربراہ نے اندراگاندھی اور راجیوگاندھی کے خلاف تبصروں کیلئے چندرابابونائیڈوپر تنقیدکی۔انہوں نے فیروزخان کے افرادخاندان سے اظہارتعزیت کیاجو حال ہی میں پاکستانی فوج کی شلباری میں شہیدہوگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں