پیاز کی قیمتوں میں فوری کمی کا امکان نہیں - مرکزی وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

پیاز کی قیمتوں میں فوری کمی کا امکان نہیں - مرکزی وزیر

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
مرکزی وزیر اغذیہ کے وی تھامس نے پیاز کی آسمان کو چھوٹی قیمت میں فی الفور کسی کمی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگلے10روز میں جب درآمدی مال اور گھریلونئی کھپت بازار میں آئے گی تب قیمتوں میں کمی آئے گی۔انہوں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ قیمت مقررکرکے گاہکوں کونہ لوٹنے کی تاجرین سے اپیل کی۔ملک کے کئی حصوں میں پیاز کی قیمت70تا90روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پٹنہ اور جموں جیسے بعض شہروں میں100روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔تھامس نے تاہم کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تھامس نے کہا کہ پیاز کی درآمد کے لئے کو آپریٹیو فیلڈ کے ٹنڈرکا فیصلہ 29اکتوبرکو کیا جا ئے گا جس کے3تا4روز بعد درآمدی مال پہنچے گا۔آئندہ10روزمیں قیمتیں کم ہوجائیں گی۔تاجرین کو چاہئے کہ وہ زیادہ قیمت وصول کرتے ہوئے گابکوں کونہ لوٹیں۔انہوں نے کسانوں سے بھی واجبی قیمت لینے اور گابکوں سے قابل برداشت قیمت پر خریدنے کی اپیل کی۔وزیراغذیہ نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جبکہ بعض ریاستوں نے اس سلسلہ میں اقدامات کئے ہیں۔اس تمام صورتحال کے باوجودتھامس نے کہا کہ صورتحال سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مہاراشٹراراجستھان اور کرناٹک کی حکومتوں سے سپلائی کے مسئلہ پر بات چیت کی ہے اور پیازکی آمدمیں اضافہ ہورہا ہے۔ہماراتجزیہ یہ ہے کہ پیاز کی پیداوار بہترہوئی ہے حتی کہ گذشتہ سال سے بہترہے،لیکن اس کے باوجود قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں