71 ویں سالگرہ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

71 ویں سالگرہ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کا عزم

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج اپنی 71ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد دینے والے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے اور ان کے تمام ارکان خاندان میں ان کی 2سالہ پوتی آرادھیا بھی شامل تھی۔ اس موقع پر امیتابھ نے کہا کہ "جب تک میرے جسم
میں طاقت ہے کام کرتا رہوں گا"مستعد امیتابھ نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "آرادھیا کی ماں ( ایشورایہ رائے بچن) نے اس نھنی بچی کو ہیپی برتھ ڈے گیت گانا سکھایا ہے اور اس نھنی بچی نے میر ے لئے گیت گا یا لیکن اپنے نام کا استعمال کیا "سال گذشتہ 70ویں سالگرہ پر ایک عظیم جشن تھا۔ سال حال یہ ایک سادہ اور خاموش تقریب ہے ۔ ہر سال ایسا (جشن) کرنا ممکن نہیں ہے ۔ میں نے اپنے ارکان خاندان اور قریبی ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر میں جو کچھ چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اپنے تمام بہی خواہوں کے لئے پیار محبت کا متمنی ہوں"یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ امیتابھ بچن کا فلمی کیرئیرزائد از 40برسوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ انہوں نے زائد از 180فلموں میں کام کیا ہے۔ آج بھی اپنے لاکھوں بلکہ کروڑوں شیدائیوں کے دلوں پر ان کا راج ہے۔ بڑے پردہ اور ٹی وی اسکرین دونوں ہی پر وہ اپنی گرجدار پرکشش آواز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ امیتابھ بچن 11اکتوبر کو الہ آباد میں پیدا ہوئے۔

Amitabh Bachchan on 71th Birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں