بیڑ بلدیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی نامور خواتین کو ستری شکتی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

بیڑ بلدیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی نامور خواتین کو ستری شکتی ایوارڈ

بیڑ بلدیہ کی جانب سے شہر کی ان خواتین کا ’ستری شکتی ‘ ایوارڈ دیکر استقبال کیا گیا جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلیت کا لوہا منو ا رہی ہیں اور جن کے سماجی ،سیاسی ،علمی ،طبی کاوشوں کو عوام الناس کو فائدہ پہنچا ہے۔اعزاز سے نوازے گئے خواتین میں سابق ایم ایل سی اوشا تائی دراڑے(سیاسی) ،پروفیسر سشیلا تائی موراڑے(سماجی ،تعلیمی)،مانوی حق ابھیان کی قومی نائب صدر منیشا توکلے ( سماجی ) ،ڈی وائے ایس پی جیوتی شرساگر(انتظامی)،سول سرجن ڈاکٹر گوری راٹھوڑ ( طبی) ،ڈاکٹر سویتا شیٹے( سماجی ) ،ماہر امراض چشمڈاکٹر ونیتا اونہاڑے(طبی)،ڈاکٹر اوجّولا ونوے(ثقافتی) ،مرض ایڈس میں مبتلا بچوں کے لئے انفنٹ انڈیا ادارہ چلانے والی شریمتی سندھیا بارگجے(سماجی) ،اپاہج ہونے کے بعد بھی ایک کامیاب صنعت کار منیشا کوٹیچا( صنعتی )،سید مینا بی وحید الدین(مھیلہ بچت گٹ) اورمہاراشٹر کھو کھو اسوسی ایشن کی جوائنٹ سکریٹری شریمتی چترا تاناجی آگڑے (کھیل ) کا شمار ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے یشونت راؤ ناٹیہ گرہ میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں شہر کی مختلف میدانوں میں قابل ذکر خواتین کا استقبال صدر بلدیہ شریمتی ڈاکٹر دیپا تائی شرساگر کی کاوشوں سے سینئر سماجی خدمت گار شریمتی تارہ بائی لڈّا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر اسٹیج پر یشونت راؤ ارلیکر، نگر سیوک پریم لتا چاندنے،سایا گرجے،جئے شری ودھاتے ،روہینی کاکڑ و دیگر معززین موجود تھے۔اس موقع پر شریمتی تارہ بائی لڈا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی کے دوران خواتین نے کئے ہوئے کام قابل تعریف ہیں نئی نسل کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے صدر بلدیہ ڈاکٹر دیپا تائی شرساگر نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلیت کے ذریعے اپنے کام کی چھاپ چھوڑنے والی مختلف خواتین کا یہ استقبال ہے،بلدیہ بیڑ کی جانب سے خواتین کو مستحکم بنانے کے لئے مختلف اسکیموں پر عمل آوری جاری ہے اور آئندہ بھی خواتین کی فلاح و بہبود کی خاطر بلدیہ بیڑ ہر ممکن کوشش کریگی۔تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل سلجھانے کے ضمن میں خواتین کو پیش قدمی کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام میں نسوانی طاقت کا اظہار کرنے والا دلیپ کھنڈیرائے کا مہاراشٹر لوک دھارا پروگرام بھی لیا گیا۔اس موقع پر شریمتی سنگیتا سپکاڑ نے منظوم انداز میں پروگرام کی اہمیت او افادیت پیش کی۔پروگرام کی نطامت ڈاکٹر ہمراج اوئیکر،ڈاکٹر پاروتی دیشمانے،پروفیسر انیتا شندے نے کی جبکہ پروفیسر مایا کھنداٹ نے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔پروگرام میں شہر و اطراف کے خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں