دراندازی کی بڑھتی کوششوں کیلئے پاکستانی فوج ذمہ دار - انٹونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

دراندازی کی بڑھتی کوششوں کیلئے پاکستانی فوج ذمہ دار - انٹونی

ہندوستان نے سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے آج بڑھتی دراندازی کوششوں اور سرحد پر لڑائی بندی کی غیرمعمولی خلاف ورزی کے لیے پاکستانی فوج کو موردالزام ٹھہرایا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوبہتربنانے پاکستان کی سنجیدگی پر سوال اٹھایا۔وزیردفاع اے کے انٹونی نے کہا کہ سیکورٹی فورسس نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گرد بہتر طور پر لیس ہیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے طویل عرصہ تک مقابلہ آرائی کے لیے تیار ہیں۔دراندازوں کو روکنے اور ایسی کوششوں کو گھٹانے کے باوجودیہ کوشش بڑھتی ہی جاری ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سرحد پارعناصرکی مدد سے جاری ہیں۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے علم واطلاعاور خفیہ یا بعض مرتبہ کھلی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔انھوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان میں اس ملک کی فوج ہی سرحد کی مکمل حفاظت کرتی ہے۔دہشت گردپاکستان کی علم واطلاع کے بغیر کس طرح ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کرسکتے ہیں۔انٹونی نے کہا کہ جاریہ سال بین الاقوامی سرحد پر لڑائی بندی کی غیر معمولی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ہم باربار پاکستان سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔اگروہ اپنی کوششوں میں سنجیدہ ہیں تویہ دراندازی کس طرح ہوسکتی ہے۔ایسی کوششوں میں اضافہ بھی ہورہاہے۔وزیردفاع نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر خلاف ورزیوں کی سطح کم ہوئی ہے اور مسلح افواج پوری چوکسی برت رہی ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تیار ہے۔

Antony holds Pakistan army responsible for infiltration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں