آئی ایس آئی سے ربط رکھنے والوں کے نام بتائیں یا معافی چاہیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-26

آئی ایس آئی سے ربط رکھنے والوں کے نام بتائیں یا معافی چاہیں - مودی

جھانسی
(پی ٹی آئی)
چیف منسٹرگجرات نریندرمودی نے آج راہول گاندھی کے اس بیان پر تنقیدکی ہے کہ آئی ایس آئی،مظفر نگر(اترپردیش)کے مسلم نوجوانوں سے ربط میں ہے ۔مودی نے راہول گاندھی سے خواہش کی ہے کہ وہ ایسے افراد کی شناخت بتائیں یا پھر ایک سارے فرقہ کے خلاف''سنگین الزامات عائدکرنے پر اوراس فرقہ کو بدنام کرنے پر برسرعام معافی مانگیں''۔راہول گاندھی کے ان ریمارکس پرکہ انٹلیجنس ایجنسیوں نے انہیں(راہول کو)ربط کی بات بتائی ہے،بی جے پی کے امیدواروزارت عظمی نے سوال کیاکہ انٹلیجنس ایجنسیوں نے راہول گاندھی کو''رپورٹ کیوں دی جنہوں نے کبھی رازداری کا کوئی حلف نہیں لیا''۔آئی ایس آئی نے ایسے حساس امور پر انہیں کیوں واقف کرایا۔یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کو اس بارے میں اطلاع ہے کہ آئی ایس آئی،یوپی کے بعض نوجوانوں سے ربط میں ہے تواس کو''کسی نیوزایجنسی کی طرح محض خبریں دینے کے بجائے عملی قدم اٹھاناچاہئے''۔نریندرمودی نے راہول گاندھی کو ایک''شہزادہ''سے خطاب کرتے ہوئے،کل کے،ان کے ریمارکس کاحوالہ دیا اور کہا کہ راہول گاندھی نے''مظفرنگرکے ریلیف کیمپوں میں موجودنوجوانون کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں کہ وہ،آئی ایس آئی کے ساتھ سازبازکررہے ہیں۔یہ آپ کی(راہول کی)ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایسے نوجوانوں کے ناموں کو منظرعام پرلائیں۔اگرآپ ان ناموں کا انکشاف نہیں کرتے ہیں توپھر آپ کو ایک سارے فرقہ کوبدنام کرنے پرسرعام معافی مانگنی چاہئے''۔یہاںیہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ مظفرنگر میں فسادات گذشتہ ماہ ہوئے تھے اور متاثرین کے لئے ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔راہول گاندھی کے اس استدلال پر کہ آئی ایس آئی ساز باز کررہی ہے،مودی نے نائب صدر کانگریس سے کہا کہ ان کی(راہول کی)پارٹی،برسراقتدار ہے توپھر''آئی ایس آئی کس طرح یوپی کی گلیوں میںآپ کی ناک کے نیچے اپنے اثرات آزادی سے پھیلارہی ہے؟اس بارے میںآپ کیاکررہے ہیں؟''۔مسئلہ پرکانگریس اور اس کی حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ''آپ توایک نیوزایجنسی کی طرح کاسلوک کررہے ہیں اور محض یہ خیردے رہے ہیں کہ آئی ایس آئی کیا کررہی ہے،آپ کو تواس کے خلاف قدم اٹھاناہے''۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں