نواز سنگھ ملاقات میں کام کم باتیں زیادہ - پاکستانی اخبارات کے تبصرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

نواز سنگھ ملاقات میں کام کم باتیں زیادہ - پاکستانی اخبارات کے تبصرے

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ملاقات کو ایک معمولی کرشمہ قرار دیا، پاکستانی ابلاغیہ نے کہا کہ کشیدہ ماحول میں دونوں وزرائے اعظم کی بات چیت ہوئی صرف زبانی باتیں ہوئیں کوئی عملی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ملاقات کا انتظار کیا جارہا تھا۔ دونوں کی ملاقات جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔نیورانٹرنیشنل نے اداریہ رقم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ایک چھوٹے کرشمہ کی طرح ہے ، دونوں فریقوں نے اس ملاقات کو تعمیری اور مفید قرار دیا۔ اخبار 'ڈان'نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات زیادہ توقعات کے ساتھ نہیں ہوئی تھی۔ تاہم دونوں فریقین کے لئے ایک کامیاب ملاقات تھی۔ اخبار ڈیلی ٹائمز نے کہا کہ دو پڑوسیوں نے امن مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔یہ ایک حوصلہ افزاء بات ہے۔ اخبار 'ڈان'نے اداریہ کے لئے سرخی لگائی "عمل نہیں صرف قول" تاہم اخبار نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تعریف کی کہ انہوں نے اندرون ملک مخالفانہ دباؤ کے باوجود پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اخبار 'دی نیوز'نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جنرل اسمبلی تقریر میں زیادہ تر پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی کا تذکرہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی کا مبدا قرار دیا۔ڈاکٹر سنگھ نے کشمیر کے موقف کے سلسلہ میں بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔دونوں وزرائے اعظم کی بات چیت کا ماحول اچانک اس وقت مضحکہ خیز ہوگیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم ہندوستان ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ایک 'دیہاتی عورت'کا نام دیا۔ یہ ریمارک نواز شریف نے صحافیوں سے ملاقات میں آف دی ریکارڈ کے طور پر کیا ۔ تاہم صحافیوں سے ملاقات میں شریک چند افراد نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ایک 'دیہاتی عورت'کے نام سے یاد نہیں کیا۔ اداریہ میں بی جے پی قائد کے ریمارکس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ وزیر خارجہ سلمان خان نے جلتی پر تیل چھڑکتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نواز شریف کی حکم عدولی کررہی ہے۔ تاہم ان تمام کشیدگیوں کے باوجود دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ایک کرشمہ سے کم نہیں ۔ دونوں فریقوں نے اس ملاقات کو مفید اور تعمیر ی قرار دیا۔ مجموعی طور پر یہ تاثر ابھرا کہ محدود طریقے سے سفارت کاری کا کامیاب آغاز ہوا ہے۔ تاہم تمام مسائل صرف ایک ملاقات میں حل نہیں کئے جاسکتے ۔ پاکستان اور ہندوستان نے مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں طرف موجود جنگ بازوں نے اپنا اثر ڈالنے کی کوشش کی۔ تاہم جو ملاقات ہوئی اس کو ایک کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔

nawaz singh meeting less work more talk - pakistani press

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں