منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات ثمرآور - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات ثمرآور - نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب منموہن سنگھ کے ساتھ پہلی ملاقات کو ثمر آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی صرف بات چیت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن کے ہیتھر و ایر پورٹ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2ہمسایہ ممالک کے درمیاں حالات اور تعلقات کو معمول کے مطابق بنانے میں پیش رفت صرف بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے۔ نواز شریف نے منموہن سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات کو ثمر آور قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اہم مسائل پر ہم نے بات چیت کی جن میں مسئلہ کشمیر اور سرکریک بھی شامل ہے۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے منموہن سنگھ کے ساتھ بات چیت کے دوران بلو چستان میں ہندوستانی مداخلت کی جانب بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک کو بھی یہ سنگین چیلنچ درپیش ہے۔

Meeting with Manmohan Singh 'productive': Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں