بیڑ میں معیاری تعلیم صدی کا انعقاد - ادبی مقابلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

بیڑ میں معیاری تعلیم صدی کا انعقاد - ادبی مقابلے

سلام ایجوکیشن سوسائٹی، منصور شاہ اُردو ہائی اسکول ، ہمدرد پبلک لائبریری، ہفتہ روزہ اذان ادب ، ہدیٰ ایجوکیشن اسوسی ایشن ان ٹائم ، فیم اور اعظم کیمپس پونے ، کی جانب سے
"معیاری تعلیم صدی"کا انعقاد
منعقد ہونے جا رہے مقابلوں میں طلباء کثیر تعداد میں شریک ہو۔۔چیف کنوینر صفی انوری
بیڑ ( سراج آرزو کے ذریعے )ارباب فکر و دانش، مبصر ، صحافی ، ادیب ، شاعر، اساتذہ اکرام، والدین، سرپرست، ماہرین تعلیم و نفسیات نے انسانیت کی خدمت کی ضمن میں تعمیر شخصیت کے کے گُر کے طور پرا نیسویں صدی کے بچوں کے نام کیا۔ انیسویں صدی بچّوں کی صدی کہلائی گئی۔ اب سلام ایجوکیشن سوسائٹی، منصور شاہ اُردو ہائی اسکول ، ہمدرد پبلک لائبریری، ہفتہ روزہ اذان ادب ، ہدیٰ ایجوکیشن اسوسی ایشن ان ٹائم ، فیم اور اعظم کیمپس پونے ، اپنی پوری قوت و توانائی صرف کرکے، بزرگوں کے صحیح وارث بننے اور عظمتِ ماضی کو حال سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ مستقبل روشن کے لیے اس صدی کو "معیاری تعلیم صدی"منارہی ہے۔ اور کوشاں ہے کہ موجودہ صدی کو علم و عمل کی صدی مان کر سخت محنت اور مشقت کریں۔ اپنی کوتاہیوں کے علاوہ اوروں کے ظلم اور تعصب کا انسداد ہو۔ ملت اسلامیہ کو ایسے اقدام کرنے ہیں کہ ہم ہی سب کی ضرورت بن جائیں۔
ہم تمام طلبہ کو متوجہ کرتے ہیں کہ ہمارے اعلان شدہ مقابلوں کے تحت اسکول میں تعلیم تو ہوتی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر میں کرنے کے لیے دئیے ہوئے کام کی پابندی کی جائے ۔ والدین اور اساتذہ کا منصوبہ عملی طور پر اگر طلبہ مکمل کرسکیں تو امتحانات بھی موثر بن جاتے ہیں۔
ایسے طلبہ جو اسکول نہ جاتے ہوں وہ بھی ہم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر کلاس کا بندوبست بھی کیا جاسکتا ہے۔ تعلیم ، معاش اور شعور کی کشتی بھنور میں پھنس جاتی ہے تو ڈوبنے والے کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ جو حالات اور تقاضوں کو سمجھ کر قدم اٹھاتے ہیں۔
مقابلے درجہ ذیل منعقد ہوں گے۔
1) نصابی سرگرمیاں اور ذہنی آزمائش
جماعت پنجم ، ششم، ہشتم ، نہم اور دہم کے لیے ششماہی نصاب پر مشتمل ریاضی، سائنس، انگریزی اُردو اورمراٹھی کے مضامین کے لیے
امتحانات منعقد ہوں گے۔ہر پرچہ (100) نشانات / نمبرکا ہوگا جس کے لیے ایک گھنٹہ مختص ہے۔امتحانات 22/ 23/24 / نومبر 2013ء فلک نما قلعہ بیڑ پر منعقد ہوں گے۔امتحانات میں شرکت کی آخری تاریخ 14/ اکتوبر 2013ء ہوگی۔ شرکت فیس بیس روپے(20/ روپے) ہوگی۔
2/ سے 7/نمبر کے مقابلوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام مقابلے فلک نما، قلعہ بیڑ میں ہوں گے۔
2) قرأت
قرأت کے مقابلے 28/ اور 29/نومبر2013ء کو فلک نما ، قلعہ بیڑ میں منعقد ہونگے۔
3) تغریٰ نویسی:۔ 30/ نومبر 2013ء
مقابلے میں گروپ ب، ج، د، ہ شرکت کرسکتے ہیں۔ وصل بنانے کے لیے شیٹ طلبہ کو دیا جائے گا۔ ضروری رنگ و آلات طلبہ اپنے ساتھ لائیں۔وصل نویسی کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ ہر اسکول سے ایک جماعت سے تین طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔

4) پوسٹر 30/ نومبر 2013ء
5) رنگ بھرو 30/ نومبر 2013ء
6) مضمون نویسی 2/دسمبر 2013ء
7) خوشخطی 2/دسمبر 2013ء
8) نظم گوئی (بعنوان مسدسِ حالی) 4/دسمبر 2013ء
ان مقابلوں کے انعقاد کی تمام تفصیلات صدر مدرسین کو ان کے اسکول پر پہنچادی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع پروگرام کے کنوینر منہاج احمد خان معلم حضرت منصور شاہ اُردو ہائی اسکول، بیڑ نے دی ہے ۔ ان مقابلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے منہاج احمد خان 9403487860 یا مقابلوں کے چیف کنوینر محمد صفی انوری صدر مدرس حضرت منصور شاہ اُردو ہائی اسکول ، بیڑ9422931765سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں