متنازعہ رکن اسمبلی راجہ بھیا اترپردیش کا بینہ میں دوبارہ شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

متنازعہ رکن اسمبلی راجہ بھیا اترپردیش کا بینہ میں دوبارہ شامل

متنازعہ رکن اسمبلی رگھوراج پرتاب سنگھ عرف راجہ بھیا کو آج اتر پردیش کا بینہ میں دوبارہ شامل کرلیاگیا ۔ پرتاب گڑھ میں ڈی ایس پی ضیاء الحق کے قتل ملوث ہونے کے الزام میں 7قبل انھیں اپنے عہدہ سے استعفی دینا پڑا تھا ۔ گورنر بی ایل جوشی نے یہاں راج بھون میں 44سالہ راجیہ بھیا کو حلف دلایا ۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو ، چیف منسٹر اپھیلیش یادو اور سینئر کابینی وزیر محمد اعظم خان بھی موجود تھے ۔انھیں بعد ازاں قلمدان الا ٹ کیا جائے گا ۔ جاریہ سال مارچ کے مہینے میں ڈی ایس پی ضیاء الحق کی بیوہ پر وین آزاد نے ان اپنے شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعدفوڈاینڈسیول سپلائیز کے سابق وزیر کو کا بینہ سے مستعفی ہونا پڑاتھا ۔ اگر چپکہ سی بی آئی نے راجہ بھیا کو کلین چٹدے دی ہے لیکن پروین آزاد نے اس کے خلاف ایک احتجاجی درخواست داخل کی ہے۔ راجہ بھیا نے وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کو نشانہ تنقیدبنایا اور کہا کہ تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی میڈیا نے انھیں قتل کیس میں خاطی قرار دے دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اب سی بی آئی نے مجھے کلین چٹ دے دی لہذا انھیں اپنے کام پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ میں سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اکھیلیش یادو کا شکر گذار ہوں کہ مجھ پر بھروسہ کیا ۔ واضح رہے کہ کنڈا کے رکن اسمبلی راجہ بھیا کے خلاف 8فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ انھیں کونسا قلمدان دیا جائے گا، راجہ بھیا نے کہا کہ انھیں کوئی بھی محکمہ دیا جائے وہ پورے خلوص اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ان کے خلاف زیر التوافوجداری مقدمات سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ سب بی ایس پی حکومت کی مہربانیاں ہیں ۔ اس سوال پر کہ آیا مظفر فسادات کے بعد ٹھاکر برادری کے ووٹ اپنے ہاتھ میں رکھنے "نقصانپر قابو پانے"کی مشق کے طور پر انھیں دوبارہ بحیثیت وزیر کا بینہ میں شامل کیا گیا ہے، رگھوراج پرتاب سنگھ نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے ملائم سنگھ ذات پات کی سیاست نہیں کرتے ۔ ان بعض افراد نے ڈی ایس پی قتل کیس میں انھیں پھنسانے کی سازش کی ہے ، رگھوراج پرتاب سنگھ نے کہا کہ سازشیوں کا نام راز ہی رہنے دیں ۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس نے ان کے خلاف سازش رچی تھی ، انھوں نے کہا ہوسکتا ہے یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ اتر پردیش کا بینہ میں جملہ 59وزراء ہیں جب کہ اس کی بالائی حد 60وزرا کی ہے فی الحال چیف منسٹرسمیت 22کا بینی وزرا ء 6ریاستی وزراء مع آزادانہ چارج اور 31مملکتی وزراء ہیں۔

Controversial leader Raja Bhaiya makes comeback as UP Cabinet Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں