امریکی شٹ ڈاؤن ایک لاکھ 20 ہزار شہری ملازمتوں سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

امریکی شٹ ڈاؤن ایک لاکھ 20 ہزار شہری ملازمتوں سے محروم

قرض کی ادائیگی کا بحران اور حالیہ حکومت کاشٹ ڈاؤن جس سے امریکی معیشت کو شدید دھکہ پہنچا ہے۔اس کے نتیجہ میں ایک لاکھ 20ہزار افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں اور چوتھے سہ ماہی وقفہ کے دوران 0.25فیصد معاشی نمومیں کمی ہوئی ہے۔وائٹ ہاوز کی کونسل آف اکنامک اڈاوائررس کے صدر نشین جیسن فرمین نے بتایا کہ شٹڈاؤن اور قرض کی عدم ادائیگی کے خطرہ سے اشیاء کی فروخت ،اسٹیل کی پیداوار اور مکفولی درخواستوں کی تعداد میں کمی ہوئی تناز عہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کونسل مختلف معلومات کا جائزہ لے رہی ہے جس میں صارفین کے اعتماد کے جائزہ،فروخت کاری نموداعدادوشمار اور بیر وگاری انشورنس کے دعوی بھی شامل ہے تاکہ ان کی تعداد کا پتہ چایاجاسکے ۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔16دن تک حکومت کو شٹ ڈاؤن کا سامنا رہا جبکہ واشنگٹن میں بجٹ تنازعہ جس کے نتیجہ میں مالیاتی بازاروں میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہوگئی تھی،کے درمیان 17اکتوبر کو حکومت کی کارکردگی کا احیاء ہوا۔ شٹ ڈاؤن نے بڑی بھاری قیمت وصول کی ۔اسٹینڈ رڈ وپور کے تخمینہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی معیشتکو 24ملین ڈالرس کا نقصان پہنچاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں