آنگ سان سوچی کو 1990ء کا سکھاروف انعام مرحمت کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

آنگ سان سوچی کو 1990ء کا سکھاروف انعام مرحمت کیا گیا

مائنمار کی قائد آنگ سان سوچی کو یوروپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن اسکلس نے بالآخر منگل کو حقوق انسانی کیلئے گرانقدر خدمات کی انجام دہی پر یوروپی یونین کا 1990سکھارف انعام مرحمت کیا جبکہ سوچی واضح طور پر اس سے متاثردکھائی دے رہی تھیں۔قانون سازوں نے 69سالہ نوبل انعام یافتہ قائد کا ایستادہ ہوکر تالیوں کی گونج میں استقبال کیا جو اس وقت مائمار میں اپوزیشن قائد ہیں۔انہیں گھر نظر بند رکھا گیا تھا جس کے نتیجے میں گزشتہ 23سالوں کے دوران وہ انعام حاصل نہیں کر پائی تھیں ۔2010ء میں سوچی کو رہا کیا گیا ،انہوں نے یوروپی پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم نے1990سے ترقی کی ہے تاہم یہ ترقی ناکافی رہی ہے۔ہمارے عوام اس بات کا اب انذازہ کرنے لگے ہیں کہ آزادی فکر ممکن ہے لیکن ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہآزادنہ خطوط پر سوچ بچار اور ضمیر کی مطابقت میں گزارنے کے حق کی صدفیصد طمانیت نہیں فراہم کی گئی ہے۔ہمیں ملک کے بنیادی قانون سے قبل بہت ہی سخت جفاکشی سے کام لینا ہوگا جبکہ یہ قانون دستور ہے جس اے ہمیں ضمیر کے مطابق زندگی گزارنے کے حق کی ضمانت حاصل ہوگی۔

Myanmar's Aung San Suu Kyi Collects 1990 Sakharov Prize At Last

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں