حکومت قانون سے کھلواڑ کرنے نہیں دے گی - شہری ترقیاتی وزیر اعظم خاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

حکومت قانون سے کھلواڑ کرنے نہیں دے گی - شہری ترقیاتی وزیر اعظم خاں

پارلیمانی امور وشہری ترقیاتی وزیر محمد اعظم خا ں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو انتخابات سے پہلے ہی رام یاد آتے ہیں الیکشن آتے ہی بی جے پی اور اس کی اتحادی تنظیم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا راگ الاپنے لگتی ہے ۔جمعہ کو میڈیا سے مخاطب کا بینی وزیر نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں قانون نظام کو بر قرار رکھنے کے لئے ایودھیا میں ایچ پی کے ،سنکلپ دیوس،پر پابندی لگائی ۔بی جے پی اور اس کی اتحادی تنظیم ریاست میں ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں وی ایچ پی لیڈر اشو ک سنگھل سماج میں نفرت پھیلانے کی بات کرتے ہیں اب ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ کابینی وزیر نے کہا کہ اچھے رشتے ہی ترقی کے راستے بن سکتے ہیں لوگ مظفر سے سبق لیں نقصان کس کا ہوا ۔وہاں لوگوں میں بڑا بھائی چارہ تھا ۔ایک ساتھ مل جل کر رہتے تھے۔ ایک دوسرے کے پرگراموں میں شامل ہوتے تھے ،لیکن گزشتہ دنوں ہوئی کشیدگی نے بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت لوگوں کی پوری مدد کررہی ہے۔امن قائم کرنے کے لئے حکومت نے اچھی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا ۔دریں اثنا گزشتہ روز بھنڈپورا گاؤں میں کابینی وزیر بولے ،کانگریس طویل عرصے سے ملک پر حکومت کررہی ہے،اس کے دور حکومت میں بڑے بڑے فسادات ہوئے ۔کثیر تعداد میں لوگوں کا قتل عام ہوا ، پھر بھی کانگریس فسادات روکنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے جس طرح فوڈسیکورٹی بل پاس کرنے کے لئے خصوصی میٹنگ بلائی ،اسی طرح فساد مخالف بل پاس کرنے کے لئے خصوصی اجلاس بلائے ۔اگر ایسا نہیں کرتی ہے تو ہم سمجھیں گے کہ کانگریس اور آر ایس ایس میں ملی بھگت ہے۔سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیا کانگریس چاہتی ہے کہ انسانوں کا قتل عام اسی طرح ہوتا رہے ۔مظفر نگراور گجرات کی طرح لوگ مر تے رہیں۔اعظم خان نے کہا کہ یہ تاریخی بل ہے ۔ہوم ڈپارٹمنٹ نے کئی سال پہلے اس کا مسودہ تیار کیا ،لیکن کانگریس اس کو پاس نہیں کرارہی ہے۔اگر یہ بل پاس ہو جائے گا تو فسادات پر کنٹرو ل ہوجائے گا ۔صحیح گناہگاروں کو سزامل سکے گی ۔ہندوستان میں امن وچین قائم رکھنے کے لئے یہ ایک اچھا قدم ہوگا ۔اس میں سب کو تعاون کرنا چاہئے ۔اگر کانگریس کی ہمدردی ملک کے سب سے کمزور طبقے کے ساتھ ہے۔تو اس بل کو جلد پاس کرائے ،کانگریس کے یوراج راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ دو بڑی مسلم آبادی علی گڑھ اور رام پورمیں کانگریس کی ریلی کیں لیکن مسلمانوں کے بارے میں کچھ نہیں بولے۔یہاں ایسے خاندان کے لئے آئے جوتعلیم کادشمن ہے۔اس کے لئے انہیں رام پورکے عوام سے معافی مانگناچاہئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں