مصر میں فاشسٹ میڈیا مہم کے خلاف البردعی کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

مصر میں فاشسٹ میڈیا مہم کے خلاف البردعی کا انتباہ

مصر کے سابق نائب صدر محمد البرداعی نے یہ کہتے ہوئے میڈیا کو شدید نشانہ بنایا کہ وہ ایک فاشست مہم میں مشغول ہے اور اسے انسانی زندگی کی قدر وقیمت کا کوئی لحاظ نہیں ہے۔ مصر کے سابق نائب صدر محمد البرداعی نے اتوار کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شکایت کی کہ مختصر ذرائع اور آزاد میڈیا کے ذریعہ ایک منظم فاشست مہم چلائی جارہی ہے جو انسانی زندگی کی قدر وقیمت کی پاسداری کے خلاف اور قومی اتفاق رائے کی قائل نہیں ہے ۔کئی سرکاری اور آزاد میڈیا اداروں نے ایسی سیاسی شخصیتوں پر تنقید کی ہے کہ جنہوں نے اخوان المسلمون کے خلاف حالیہ سیکورٹی اقدامات کی مخالفت کی ہے، ان شخصیتوں میں البرداعی بھی شامل ہیں۔ وہ قاہرہ میں سیکوریٹی افواج کی جانب سے مرسی نواز احتجاجی کیمپوں کے خلاف خونریز کاروائی پر بطور احتجاج 14اگست کو نائب صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ مستعفی ہونے کے بعد وہ یورپ چلے گئے ۔ نوبل انعام یافتہ البرداعی کو بعض صحافیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے ایک مخالفانہ مہم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا استعفی حب الوطنی کے منافی تھا اور ایک نازک وقت میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا ان کو مورد الزام ٹہرایا گیا ۔ البرداعی پر حال ہی میں ان کے مخالفین نے الزام عائد کیا کہ وہ ما بعد مرسی حکومت کو سبوتاج کرنے کے لئے عالمی تنظیم اخوان المسلمون کے ساتھ ساز باز کررہے ہیں تاہم البرداعی اور اخوان المسلمون کے ارکان کے درمیان کسی میٹنگ کی توثیق نہیں ہوئی ہے۔

ElBaradei warns against 'fascist' media campaign in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں