شاہ عبداللہ کی طرف سے 1400 مہمانوں کو حج کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

شاہ عبداللہ کی طرف سے 1400 مہمانوں کو حج کی دعوت

خادم الحرمین الشریفین عبد اللہ بن عبد العزیز کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر اسلامی امور شیخ صالح بن عبد العزیز کی طرف سے کیا گیا ہے ، جوکہ خود اس خصوصی پروگرام کے لیے نگران عام ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے خصوصی طور پر متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں کہ اس معاملے میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کا خاص خیال رکھا جائے۔ سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ اس پروگرام میں دنیا کے تمام بڑے ممالک سے مہمان پہنچ رہے ہیں ۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، انڈیا، بنگلہ دیش، پاکستان، ترکی، تھائی لینڈ، فلپائن، کمبوڈیا، قازکستان، سری لنکا، تاجکستان، نیپال، افغانستان، ویتنام، ملائشیا، روس، چین، جاپان، لاون، بھوٹان، نیوگنی، تائیوان، جنوبی کوریا، مالدیب، آذربائیجان، ازبکستان، ترکمانستان، جنوبی سوڈان، اور دیگر افریقی ممالک شامل ہیں، سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ خصوصی پروگرام کے تحت دنیا بھر سے فریضہ حج ادا کرنے والوں کی تعداد 22000ہے، جبکہ گذشتہ برس نیا بننے والا ملک جنوبی سوڈان سے 100مسلم مرد اور عورتوں کے حصے میں یہ اعزاز آیا۔

Saudi king invites 1,400 Muslims around the world to perform Hajj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں