اوباما - روحانی مذاکرات طمانیت کا باعث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

اوباما - روحانی مذاکرات طمانیت کا باعث

امریکہ۔ ایران کشیدگی کم ہونے پر چین نے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے آج کہا کہ صدر بارک اوباما اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت مشرق وسطی میں امن کے لئے ایک مثبت تبدیلی ہے۔ چینی وزرات خارجہ کے ترجمان بانگ لی نے اخباروالوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ امریکہ اور ایران نے حالیہ عرصہ میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی، اوباما اور صدر روحانی نے جمعہ کے دن فون پر بات چیت کی۔ 30سال بعد دونوں ممالک کے سر براہوں کے درمیان یہ اعلی سطح کا رابطہ ہے۔ 30سال قبل انقلاب ایران کے موقع پر تہران کے امریکی سفارت خانہ پر یلغار کرکے امریکی سفارتی عملہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ توانائی کا بھوکا چین اپنے تیل کی ضرورت ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔ سابق میں چین نے ایران کی پشت پناہی کی ۔ چین نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے نتیجے میں ایران کے خلاف تحدیدات میں نرمی ہوگی۔ چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ۔ایران ملاقات میں حالیہ مثبت تبدیلی سے ایران کے متنازعہ نیو کلیر پرو گرام پر سیاسی عمل شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی اور دوسرے مسائل کو کرنے ، ماحول سازگار ہوگا۔ یہ بات علاقائی استحکام کے لئے مثبت تبدیلی ہے۔ چین کا یہ مستحکم ایقان ہے کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام کی نزاع بات چیت کے ذریعہ حل ہواور ایران کے ساتھ بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعہ ہو۔ ایران کے ساتھ جو عالمی طاقتیں مذکرات کی فریق ہیں وہ امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ اور چین کے علاوہ ان میں جرمنی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیوکلیر عدم پھیلاؤ اور مشرق وسطی میں امن اور استحکام کے لئے چین نے تعمیر ی رول انجام دیا ہے۔

Obama and Rouhani meeting negotiations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں