مظفر نگر فساد متاثرین کیلئے معاوضہ کا پیکیج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

مظفر نگر فساد متاثرین کیلئے معاوضہ کا پیکیج جاری

حکومت اتر پردیش نے کل مظفر نگر کے اطراف و اکناف کے علاقوں کے فساد متاثرین کے لیے 7کروڑ روپے کا مالی پیکیج جاری کیا۔ یہ مالی امداد فرقہ وارانہ تشدد کے دوران منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کو ہوئے نقصان کی پاجبائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ 1054افراد کو فائدہ پہنچے گا جن کی ضلع حکام نے پہلے ہی شنا خت کرلی ہے۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے آئی اے این ایس کو بتا یا کہ باغپت، میرٹھ، شاملی اور مظفر نگر میں جائیداد اور گاڑیوں کو نقصان کا ریونیو، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور تکنیکی ماہرین نے پہلے ہی تخمینہ کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان ٹیموں نے نقصان کا گہرائی سے تجزیہ کیا ہے اور اس کے بعد 6.84کروڑ روپے کا مالی پیکیج جاری کیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کنٹرول سیل کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اشوک کمار سنگھ نے بتا یا کہ ریاستی حکومت نے نقصانات کی مکمل پابجائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 25تا50ہزار روپے کی املاک کے تلف ہوجانے یا غیر منقولہ جائیداد کو اتنی رقم کے نقصان پر ریاستی حکومت 50ہزار روپے معاوضہ دے گی۔

UP govt releases Rs 7 crore compensation package for Muzaffarnagar victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں