طوفان فائلین - بالا سور میں سیلاب - 2.5 لاکھ افراد محصور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

طوفان فائلین - بالا سور میں سیلاب - 2.5 لاکھ افراد محصور

طوفان فائلین کے سبب موسلا دھاربارش ہورہی ہے اورضلع بالاسور میں سیلاب آگیا ہے جہاں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد محصور ہوگئے ہیں۔ حکومت اڈیشہ نے آج رات اور بچاؤ کارروائی کے لیے مسلح افواج کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھی تعینات کردیا۔ ریاستی وزیر برائے ریونیو ڈیز اسٹر مینجمنٹ ایس این پترو نے کہا کہ فوج، بحریہ ، فضائیہ اور این ڈی آر ایف کو ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ہم ضلع بالا سور میں غذائی پیاکٹس گرانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ اڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر بی کے مہا پترا نے کہا کہ ضلع بالا سور میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، جہاں بدھا ہالنگ دریا میں سیلاب کی وجہ سے ریمونا، بالاسور، صدر، جالیشور، اور بھوگرائی بلاکس زیر آب آگئے ہیں۔ سنٹرل ڈیویژن کے ریونیو کمشنر ارابند پادھی کو بالا سور میں راحت و بچاؤ کاروائی کی نگرانی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پترو نے کہا کہ بالاسور اور بدھا بالنگ کے 4بلاکس کے علاوہ پڑوسی ضلع میور بھنج کے 10بلاکس بھی زیر آب آگئے ہیں۔ بری پاڈا کے علاوہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر ٹاؤن میور بھنج ، بے تاتنی اور بداشاہی بلاکس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع جاج پور کے کورائی، جارج پور اور دسرتھ پور بلاکس بھی سیلاب کے پانی میں گھر گئے ہیں ، بہر حال بری پاڑا ٹاؤں میں پانی کی سطح گھٹ رہی ہے۔

سرکاری ایجنسیاں، فائلین طوفان سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب
کانگریس نے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طوفان "فائلین"سے موثر طور پر نمٹنے کا سہرا پنا سر لینے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی حکومت میں ملک کو "آفات سماعی سے لچک کر ابھرنے کی "کی صلاحیت بخشنے، تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کا اظہار، مرکزی محکمہ موسمیات کی ٹھیک ٹھیک پیش قیاسی اور اڈیشہ و نیز آندھرا پردیش کے زائد از 10لاکھ عوام کے "ریکارڈتخلیہ"سے ہوتا ہے ۔ مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی ایس جے پال ریڈی نے آج مملکتی وزیر داخلہ ایم رامچندرنکے ساتھ یہاں اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرسن سے خطاب کیا اور طوفان فائلن سے پیدا شدہ صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں مرکزی محکمہ موسمیات ، نیشنل ڈیز اسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی ( این ڈی ایم اے) اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے کارنامہ کی ستائش کی۔

2 Odisha districts hit by floods after Cyclone Phailin 2.5 lakh marooned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں