وزیر اعظم کا محبوب نگر بس حادثے پر اظہار تعزیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

وزیر اعظم کا محبوب نگر بس حادثے پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج آندھرا پردیش میں ایک بس آتشزدگی حادثہ میں 45افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج وملال کا اظہار کیا ۔انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں سے دلی تعز یت کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک سرکاری بیان میں یہاں یہ بات بتائی گئی ۔آندھرا پردش کے ضلع محبوب نگر میں لگژری بس کے انجن کا ٹینک شعلہ پوش ہوگیا جس کے نتیجے میں 45افراد بری طرح جھلس کر فوت ہوگئے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ بنگلور سے حیدرآباد جانے والی بس کا ڈیزل ٹینک سے گندے پانی کی نکاسی پر موجود پشتہ سے ٹکراتے ہوئے بس شعلہ پوش ہوگئی ۔گاندھی نگر سے یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر گجرات نے آندھرا پردش میں بس حادثہ میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ۔آج صبح ضلع محبوب نگر کے موضع پالم میں ایک خانگی لگژری بس کے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 45افراد شدید جھلس کر فوت ہوگئے ۔اپنے سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر مودی نے اپنی تحریرمیں بتایا کہ آندھرا پردیش میں جو بس حادثہ پیش آیا ہے وہ بد بختان ہے ۔انہوں نے مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

Prime Minister Manmohan Singh sends condolences to mahboobnagar bus accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں