کیرالا کے بیرون ملک ورکرس کی 88 فیصد تعداد مشرق وسطی میں کارکرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

کیرالا کے بیرون ملک ورکرس کی 88 فیصد تعداد مشرق وسطی میں کارکرد

کیرالا کے رہنے والے عوام کی1.63ملین یعنی زائد از16لاکھ تعداد بیرون ملک برسر خدمت ہے اور اس تعداد کا88فیصد حصہ یعنی زائداز 14لاکھ عوام،ممالک مشرق وسطی میں برسرکار ہیں ۔آج حکومت کیرالا کے جاری کردہ ایک سروے میں یہ بتائی گئی۔ریاستی وزیر کے سی جو زف نے بتایا کہ بیرون ملک کاردکردعوام سے متعلق یہ واحد مکمل سروے ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بیرون ملک کارکرد کیرالا کے باشندوں کی تعداد 16,25,653ہے جن کے منجملہ 14,26,853،ممالک مشرق وسطی میں کارکرد ہیں اور مو خرالذاکر تعداد میں سے 13,25,527مرداور 99,326خواتین ہیں۔بیرون ملک کارکردکیرالائی باشندوں کی سب سے زیادہ تعداد ینی5,73,289،متحدہ عرب امارت میں بر سر خدمت ہے جبکہ سعودی عرب میں کیرالائی عوام کی لگ بھگ 4,50,229ہے۔ امریکہ میں ان باشندوں کی تعداد بالترتیب (52,887)،(9,629)اور(6863)ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے بیرون ملک کاردکرد ہندوستانیوں کے بارے میں ایک کل ہند سروے کا حکم دیا تھا اور حکومت کیرالا نے اس ریاست کے باشندوں کی بیرون ملک تعداد کے بارے میں بنیادی اطلاعات اکٹھا کرنے کے لئے ایک علیحدہ سوالبند تیار کرتے ہوئے سروے میں شمولیت اختیار کی ۔کیرالا کے ہر گھرانہ کا سروے کیا گیا ۔ اس مقصد کے لئے زائداز 9ہزار شمار کنند گان کی خدمات حاصل کی گیءں ۔ڈھائی ہزار عہدیداروں نے ا س سروے کی نگرانی کی اور ریاست کے ہر ہر گھر پہنچ کر سروے مکمل کیا ۔جوزف نے بتایا کہ "ہم نے عہدیداروں سے کہہ دیا تھاکہ سروے کے دوران رقوما ت (آمدنی)سے متعلق کوئی سوال نہ کیا جائے۔ہمارا واحد مقصد یہ تھا کہ بیرون ملک کارکرد ہمارے عوام کی حقیقی تعداد معلوم کی جائے"۔سروے سے پتہ چلا کہ ریاست کیرالا کے50لاکھ عوام کیا انحصار ،بیرون ملک کاردکرد اپنے لوگوں پر ہے۔ مسلم اکثر یتی ضلع ملاپورم میں بیشتر تعداد ایسے ہی افراد کی ہے جو بیرون ملک کاردکرد اپنے ارکان خاندان پر انحصار کرتے ہیں ایسے منحصر عوام کی لگ بھگ 2,92,753ہے جبکہ پہاڑی ضلع اڈو کی میں ایسے عوام کی تعداد سب سے کم یعنی 14,575ہے ۔اڈو کی۔اڈمل کوڈی قبائیلی پنچایت ،اس ریاست میں واحد مقام ہے جہاں سے ایک بھی شخص ،بیرون ملک نہیں ہے۔ کیرالاسے تعلق رکھنے والی لگ بھگ 58,559خواتین ،بحیثیت نرسیس کام کرتی ہیں اور بیرون ملک کاردکردایسی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق ضلع کوٹائم سے ہے ۔ضلع سرگوڑ سے تعلق رکھنے والی ایسی خواتین کی تعداد ،جو بیرون ملک کام کرتی ہیں،صرف 1240ہے۔

Of the 1.63 million Kerala diaspora, 88 percent lives in the Middle East countries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں