جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 93 واں یوم تاسیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 93 واں یوم تاسیس

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 29/اکتوبر کو اپنا 93 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر سنٹرل یونیوسٹی کے طلبا اور اساتذہ کے لیے ایک منفرد ای-میل آئی ڈی کا اعلان کیا گیا۔
کارگزار وائس چانسلر ایس ایم ساجد نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سنٹر فار انفارمیشن تکنالوجی داخلہ لینے والے تمام طلبا کو جلد ہی ایک منفرد ایمیل آئی ڈی فراہم کرے گا۔ طلبا اور اساتذہ کے درمیان مراسلت کا یہ چینل انہیں اسٹڈی میٹیریل کا باہم تبادلہ کرنے اور آن لائن ٹسٹ ڈیولوپ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ اردو سیکھنے کے خواہش مندوں کے لیے جزوقتی سرٹیفیکٹ کورس متعارف کرانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

93rd Foundation Day Celebrated On October 29 By Jamia Milia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں