پاکستان میں قادیانیوں کو قربانی سے روک دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

پاکستان میں قادیانیوں کو قربانی سے روک دیا گیا

پولیس نے آج مسلم علماء کی شکایت کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے سے اقلیتی قادیانی فرقہ کے ارکان کو روک دیا۔ علماء نے شکایت کی تھی کہ جانوروں کو ذبح کرنا ایک اسلامی امر ہے جبکہ قادیانی غیر مسلم ہیں۔
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان عامر محمود نے پی۔ٹی۔آئی کو بتایا کہ احمدیہ فرقہ کرشن نگر (قدیم لاہور) اور سبزہ زار علاقوں میں عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی نہیں کر سکا کیونکہ مقامی مسلم علماء نے مساجد سے یہ اعلان کیا تھا کہ قادیانی مسلم اعمال انجام دے رہے ہیں۔ علاقے میں مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان کشیدگی کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا۔ پاکستان کے سب سے گنجان آبادی والے صوبہ پنجاب میں یہ اس قسم کا چوتھا واقعہ ہے۔

Pak Ahmadis prevented from sacrificing animals on Eid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں