ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا - مرکزی رویت ہلال کمیٹی دکن کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا - مرکزی رویت ہلال کمیٹی دکن کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ زالحجہ الحرام 1434زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علامء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلو د تھا چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، محبوب نگر، میدک، نندیال، کڑپہ ، کرنول اور مکتھل کے علاوہ ممبئی و سورت سے مطلع صاف ہونے اور چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 7اکتوبر 2013برو ز دوشنبہ یکم ذالحجہ الحرام ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشاطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ،مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولاناسید اولیا ء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضٰ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق شیعہ مجلس علما و ذاکرین نے اعلان کیا کہ مختلف مقامات کی اطلاعات سے ثابت ہوا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے۔ لہذا علماء نے فیصلہ کیا کہ رویت ثابت ہوگئی ہے اور 7اکتوبر دو شنبہ کو یکم ذالحجہ ہوگی۔ مولانا سید رضا آقا ، مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا آقا ابراہیم جزائری، مولانا سید ظفر یا ب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید علی نقی نجفی اور مولانا سید جلال حیدر نے اسکی تصدیق کی ہے۔

Zilhaj moon sighted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں