مولانا فضل الرحمن افغانستان کا دورہ کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

مولانا فضل الرحمن افغانستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے ایک موافق طالبان سیاسی قائد مولانا فضل الرحمن افغانستان کا دورہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو افغانستان کا دورہ کرنے صدر حامد کرزئی نے دعوت دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک پانچ رکنی وفد افغانستان کا دورہ کرے گا۔مولانا فضل الرحمن ایک مذہبی اور سیاسی قائد ہیں وہ طالبان کے حامی ہیں۔ طالبان نے صدر کرزائی کی حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ طالبان نے کہا کہ حامد کرزئی کی حکومت امریکہ کی کتھ پتلی حکومت ہے۔ مولانا فضل الرحمن افغان طالبان پر انہوں نے حال میں قطرکادورہ کرکے طالبان مذاکرات کاروں سے بات چیت کی تھی۔ جمعیتہ العلمائے اسلام کے قائد آئندہ ہفتہ کابل کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں تین دن قیام کریں گے۔ پاکستانی وفد صدر کرزئی اور افغانستان امن کونسل کے صدر صلاح الدین ربانی سے ملاقات کرے گا۔ جمعیتہ العلمائے اسلام کے ترجمان نے کہا کہ اس بات پر غور ہوگا کہ مولانا فضل الرحمن امن مذاکرات میں کیا رول انجام دیں گے۔

Maulana Fazlur Rehman would embark on a visit to Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں