دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کریں گے ۔ بشار الاسد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کریں گے ۔ بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ وہ شام کے موضوع پر جینوا 2کانفرنس کے لیے تیار ہیں، تاہم صدر اسد نے واضح کردیا کہ وہ دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے سرکاری اخبار شیریں کو دیئے گئے انٹریو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر اسد نے کہا کہ وہ جینوا کانفرنس 2کے لیے ہماری کوئی شرائط نہیں ہیں تاہم ہماری ایک شرط یہ ہے کہ ہم دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کریں گے اور باغیوں کو ہتھیار ڈالنا ہوگا اورانہیں بیرونی دخل اندازی کی مخالفت کرنا ہوگا۔ امکانی طورپر وسط نومبر میں ہونے والی جینوا 2کانفرنس میں شرکت کے لیے شرائط کے تعلق سے صدر اسد سے سوال کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں صدر اسد نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ صدر اسد نے کہا کہ شام کے بحران کا حل صرف شام کا ہی ہونا چاہئے اور حل صرف سیاسی ہونا چاہئے ۔اگر شام بیرونی تائیدی دہشت گردی کو ناکام بنادے تو شام کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ شام کا انتظامیہ باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ بتا یا جاتا ہے کہ القاعدہ کے لڑاکا کارکن شام کے باغیوں کے ساتھ مل کر شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اب جبکہ صدر اسد نے واضح کردیا کہ وہ دہشت گردوں ( باغیوں ) سے بات چیت نہیں کریں گے تو باغیوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اسدکی حکومت سے بات چیت نہیں کریں گے۔

Syria's Assad refuses to negotiate with "terrorists"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں