طالباں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں - وزیراعظم نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

طالباں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں - وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ بات چیت کے فیصلے پر خلوص نیت سے آگے بڑھتاچاہتی ہے۔جمعرات کو پشادرمیں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کافیصلہ کیاہے اور چاہتی ہے کہ اس مسئلے کو حل کیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ آل پارٹی کانفرنس کا فیصلہ یہی تھا کہ مذاکرت کاآپشن استعمال کیاجائے اور اگر اس طریقے سے اس مسئلے کوحل کیاجاناہے تواس سے بہترآپشن کوئی نہیں۔نوازشریف نے کہاکہ حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کے آپشن پر عمل کرناچاہتی ہے اور ملک میں اب مزید جانوں کا نقصان نہیں ہوناچاہیے۔ایک انٹرویومیں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایاگیاہے اورآل پار ٹیز کانفرنس کے بعد حکومت نے مذاکرات میڈیاکے حوالے کردیے ہیں۔حکیم اللہ محسود نے کہا تھاکہ طالبان سنجیدہ مذکرات کے قائل ہیں اوراگر مذاکرات کی سنجیدہ کوشش ہوئی تووہ مذاکرات کرسکتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں