عالمی بنک غربت میں کمی کیلئے پر عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

عالمی بنک غربت میں کمی کیلئے پر عزم

عالمی بینک کے صدرجم یونگ کم نے کہاہے کہ2030ء تک اپناہدف حاصل کرنے کیلئے اس عالمی ادارہ کوآئندہ 7برس میں دیناسے انتہائی غربت کونصف حدتک کم کرناہوگا۔سی این این کے ایک ساتھ ایک انٹرویومیں جم یونگ کم نے کہاکہ وہ2030تک دینامیں1.25ڈالر یومیہ پرزندگی گزارنے والے افرادکی تعداد کو کم کرکے صرف 3فیصدکردیں گے۔اس وقت دنیامیں 18فیصدافراد1.25ڈالریومیہ پر زندگی گزاررہے ہیں جبکہ 2020ء تک عالمی بینک کوانتہائی غربت میں زندگی گزارنے والے افرادکی تعداد کو کم کرکے 9فیصدکرناہوگا۔کم نے کہاکہ وہ اس ہدف کے حصول کیلئے پوری ذمہ داری لینے کوتیارہیں ۔کم 2017ء تک ورلڈبینک کے صدرہیں گے تاہم اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔رائٹرکی ایک ر پورٹ میں کہاگیاہے کہ1990ء میں عالمی سطح پرغربت کی شرح دیناکی جملہ آبادی کا43فیصدتھی لیکن دیناکی ابھرتی معیشتوں کی جانب سے کئی ملین افرادکے معیارزندگی کو بہتربنایاگیاجس کی بدولت اب عالمی سطح پر غربت کی شرح کافی کم ہوگئی ہے تاہم اب غربت میں مزید کمی کرنا آسان نہ ہوگا۔ غربت میں زیادہ تر کمی چین میں دیکھنے میں آئی ہے تاہم اب بھی جنوبی ایشیا اور آفریقہ میں غربت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایسے ممالک جو تنازعات کا شکار ہیں ان میں بھی غربت کی شرح زیادہ ہے اور اگلے 15برسوں میں ان ہی ممالک میں ایسے افراد کی شرح زیادہ ہوگی جو 1.25ڈالر یومیہ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ورلڈ بینک نے ایک تحقیق کا حوالہ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ اگر ترقی پذیر ممالک اگلی دہائیوں تک پہلے کی طرح معاشی ترقی حاصل بھی کرتے رہے تو بھی 2030تک عالمی غربت 8فیصد تک ہی پہنچ پائے گی۔ کم نے کہا کہ اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے ورلڈ بینک ادارہ میں کئی تبدیلیاں کررہا ہے، عالمی بینک منصوبہ ہے کہ اپنی مختلف شاخوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساتھ ملا یا جائے، عالمی بینک اپنے انتظامی اخراجات میں 400ملین ڈالر کی کمی کرے گاجس سے بینک زیادہ مؤثر بن سکے گا۔ اخراجات میں کمی کیلئے عالمی بینک کے عملہ میں بھی کمی کی جائے گی اور عالمی بینک کی یہ تنظیم نو اگلے مالی سال کے اختتام تک مکمل ہوگی۔

Eradicate Extreme Poverty and Hunger by 2015 - World Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں