ہیلی کاپٹر اسکام کے درمیانی آدمی گیڈو رالف کو گرفتار کر لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

ہیلی کاپٹر اسکام کے درمیانی آدمی گیڈو رالف کو گرفتار کر لیا گیا

آگسٹ ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی چاپر کے 3600کروڑ روپے اسکام کے مبینہ درمیانی آدمی گیڈور الف کو پولیس حکام نے گرفتار کیا ہے۔ اس پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔ اٹالین نیوز ویب سائٹ کے بمو جب گیڈور الف کو آئندہ ہفتہ اٹلی لایا جائے گا بشر طیکہ وہ اخراج کے خلاف اپیل سے گریز کرے۔ ایک سولس عدالت نے فیصلہ دیا کہ گیڈو الف کو اٹلی خارج کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی اور اٹلی کی ایجنسیاں 3600کروڑ ہیلی کاپٹر معاملت کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ مبینہ کک بیاک کی ہندوستانی عہدہ داروں کو ادائی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ہندوستانی عہد ہ داروں بشمول سابق ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ یس پی تیاگی کو ادائی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تیاگی نے اس معاملت میں رشوت لینے کی تردید کی ۔ گیڈرو الف اور کارلو جیروسو ( دونوں درمیانی آدمی) نے 5۔6ملین لو یرو آئی ڈیش اور چندی گڑھ ایر و میٹرکس کے ذریعے روانہ کیے اور باقی ماندہ 24۔30ملین یورو کی رقم اپنے ساتھ رکھی۔ یہ رقم آگسٹ ویسٹ لینڈ سے وصول ہوئی۔ انھوں نے یہ رقم آئی ڈی ایس تیونس میں رکھی۔ سی بی آئی نے اس سلسلے میں تحقیقات کرکے 13افراد کا نام لیا جن میں تیاگی اور یوروپی درمیانی آدمی کا رلو گراس کا نام شامل ہے۔ اس کے علا کریسٹین مائیکل اور گیڈور الف کا نام شامل ہے۔ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ تیاگی نے اپنے دور میں وی و ی آئی پی سیلنگ کو 6000ملین سے 4500یورو کو گھٹا دینے کا اعتراف کیا۔

VVIP chopper deal: Middleman Guido Ralph Haschke arrested in Switzerland

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں