شہید محمد فیروز خان کی مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

شہید محمد فیروز خان کی مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین

ہندوستانی فوج کے شہید لانس نائیک محمد فیروز خان کو ہزارو ں سوگواروں کی موجودگی میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپر د لحد کردیا گیا۔ 38سالہ محمد فیروزخان ساکن صالحین کالونی نواب صاحب گنٹہ دو دن قبل کشمیر کے ضلعی راجوری علاقہ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں پاکستانی شل باری کا شکار ہوگئے تھے، کل رات دیر گئے شہید فیروز خان کی جسد خاکی کو حیدر آباد لا یا گیا۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر حکومت کے نمائندے کے طور پر جناب محمد عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمینش، جناب محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدر آباد ، جناب محمد معظم کان رکن اسمبلی بہادر پورہ، جناب محمد مبین کار پوریٹر نمست پور ہ ایرپور ٹ پہنچے جن کے ہمراہ شہید فوجی کے ارکان خاندان بھی موجود تھے۔ ایر پورٹ کے کار گو ٹرمنل پر فوج کے دستوں نے سلامی دی اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ایر پورٹ سے ترنگا میں لپٹے ہوئے تابوت کو جلوس کی شکل میں نواب صاحب گنٹہ لا یا گیا۔ جلوس میں شامل ہزاروں نوجوان عید الضحی کے باوجود شریک تھے۔آج بعد نما ز ظہر شہید فوجی محمد فیروز خان کی نماز جنازہ جامع مسجد صالحین کالونی میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی چار مینار نے دعائے مغفرت کی۔ بتا یا جاتا ہے کہ 38سالہ لانس نائیک محمد فیروز خان کے والد مر حوم جعفر خان بھی ایک فوجی تھے۔ گزشتہ 15سال سے وہ مدراس رجمنٹ سے وابستہ تھے۔ دوماہ قبل عید الفطر انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ منائی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ عید الضحی بھی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ منائیں گے۔ محمد فیروز خان اپنے خاندان کے ایک اہم ذمہ دار تھے۔ پسماندگان میں ان کی والدہ رضیہ بیگم کے علاوہ ان کی بیوہ نسرین فاطمہ اور 3کمسن بچے 4سالہ افشاں فاطمہ ، 2سالہ ارشد خان، اور8ماہ کی عائشہ فاطمہ شامل ہیں۔ فیروز خان کی 3بہنیں شادی شدہ ہیں جب کہ ایک بھائی اور ایک بہن غیر شادی شدہ ہیں جن کی کفالت ان ہی کے ذمہ تھی۔ جلوس جنازہ اور تدفین کے موقع پر فیروز کے بھائی علاء الدین خان، ان کے خسر شیخ معین الدین، نسبتی برادر سعید پاشاہ اور دیگر ارکان خاندان موجود تھے۔ مجلس کار پوریٹرس محمد مبین ، عزیز بیگ ، حبیب زین عارف ، نمائندہ کار پوریٹر محمد سلیم، مقامی ابتدائی مجالس کے صدر و معتمد ین اور سر گرم کارکنوں نے انتظامات میں حصہ لیا۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی نے شہید فوجی محمد فیروز خان کے گھر پہنچ کر ان کے ارکان خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور تعزیت پیش کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے شہید محمد فیروز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید فوجی حکومت کی جانب سے اعزازات اور مراعات ضرور دیئے جائیں گے لیکن وہ شہید فوجی کے کمسن بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے طور پر برداشت کریں گے۔ اگر شہید کے بچوں کو اویسی اسکول آف ایکسلنس میں شریک کروایا جائے تب بھی وہ ان بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے اگر وہ دیگر اسکولوں میں بھی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تب بھی وہ ان بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے تیار ہیں۔

Firoz Khan, who died in Pakistan's shelling across the Line of Control (LoC) was buried with full military honours on Thursday.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں