نیتاجی سبھاش چندر بوس کے اہل خانہ کا حکومت بنگال سے احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے اہل خانہ کا حکومت بنگال سے احتجاج

netaji-subhash-chander-bose
نیتاجی سبھاش چندر بوس کے خاندان نے پھر دعوی کیا کہ مغربی بنگال کی حکومت بھی سچ چھپا رہی ہے۔ یہ بھی دعوی کیا کہ ریاستی حکومت کے پاس نیتاجی سے متعلق 64خفیہ فائلیں ہیں۔ لیکن وزیر اعلی ان کے بارے میں خط کا کوئی جواب نہیں دے رہی ہیں۔چندر کمار بوس نے کہا کہ ان کے پاس ان سے وابستہ 64فائلیں ہیں۔ اگر انہیں عوامی کردیا جائے تو ہمیں ان کے بارے میں ڈھیر ساری جانکاریاں ملیں گی۔ خاندان کی رکن مادھوری بوس نے یہاں کہا کہ ہم نے ایک بار ان ( ممتا بنرجی ) کو خط لکھا تھا، لیکن انہوں نے جواب تک نہیں دہا۔ ہم ان سے ملنے کا وقت چاہتے ہیں لیکن وہ جواب نہیں دیتیں۔ نیتاجی کی جد و جہد کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ نتیاجی سبھاش بوس کے خاندان کے ایک رکن نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ برطانوی سامراج کے خلاف قوم پرست لیڈر کی جد و جہد کے ایک بہت بڑے حصے کو موجودہ ہندوستانی تاریخ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ خاندان کے رکن چندر بوس نے کہا کہ آزاد ہند کی عبوری حکومت ہندوستان کی پہلی آزاد حکومت تھی جسے محور طاقتوں کے نو ممالک نے تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کی تاریخ پر بیداری پھلانے کیلئے اس موقع کو استعمال کررہے ہیں کیونکہ برطانوی سامراج کے خلاف نیتاجی کے جدوجہد کے ایک بہت بڑے حصے کو نظر انداز کیا جارہاہے۔

Subhas Chandra Bose family protest to West Bengal govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں