مودی اس وقت سیکولرزم کیلئے سب سے بڑا خطرہ - انہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

مودی اس وقت سیکولرزم کیلئے سب سے بڑا خطرہ - انہد

گجرات کے 36شہروں میں منعقد نریندر مودی کے 'سد بھاونا اپواس 'پرو گراموں پر خرچ ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم میں زبر دست گھوٹالہ ہوا ہے۔ جب ابھی سے مودی کا یہ حال ہے تو اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو ملک میں کیا کچھ نہیں کریں گے۔ ہم نے 'کچا چھٹا'کے نام سے ایک اسٹوری سیریز شروع کی ہے، جس میں آج سب سے پہلی اسٹوری مودی کا اس سد بھاؤنا گھوٹالے کا پردہ فاش کرنا ہے۔ یہ بات آج نظام الدین ویسٹ واقع انہدکے دفترمیں منعقدپریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہی۔ اس موقع پر ثبوت کے طور پر آر ٹی آئی کے حوالے بھی پیش کئے گئے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہد کے سنجے شرما نے کہا کہ مودی نے 34شہروں میں سد بھاونا اپواس پروگرام منعقد کئے، جن میں سے 24کے بارے میں کافی معلومات ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ مودی نے اپنے ان اپواس کو سرکاری طور پر 'نئی سروس'کا نام دیا اور اس کے لیے تین کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جبکہ اس پر 12کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ مودی جوات دیں کہ باقی رقم کہاں سے ارینج کی گئی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے شرما نے کہا کہ مودی جس طرح سے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے پرموٹ کیا جارہا ہے اور بار بار گجرات ماڈل کی بات ہورہی ہے، ایسے میں عوام کو یہ بتا نا ضروری ہے کہ جب مودی ایک ہی کام میں اتنا بڑا گھوٹالہ کرسکتے ہیں تو پی ایم بننے پر کیا کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں تو گجرات ماڈل 2002ہی ہے۔ اس کے باوجود ایک ایسے شخص کو آئیڈل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی سرکار میں اقلیتوں کا کھلے عام خون بہا دیا گیا۔ بھاونا شرما نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہد کی بنیاد ہی 2002کے بعد رکھی گئی ہے اور اسکا مقصد مظلوموں کو انصاف دلانا ہے۔ انہد پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے لئے کام کر رہی ہے تو چونکہ گجرات میں مسلمان مظلوم ہیں تو ہم ان کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Modi is the biggest threat to secularism -anhad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں