Bangladesh, India to boost trade through land routes
بنگلہ دیش اور ہندوستان نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 16بری کسٹمس اسٹیشنس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا اور ان چوکیوں سے گاڑیوں کو گزر نے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔بنگلہ دیش کے بورڈ آف ریونیو کے چیرمین محمد غلام حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی ریونیو سکریٹری سمیت بوس نے یہ بات بتائی ۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس فیصلہ کو عملی طور پر اور مقرر ہ عدت کے دوران روبہ عمل لائیں ۔بوس اور محمد غلام حسین ،جوائنٹ گروپ آف کسٹمنر کے دور روزہ اجلاس کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ 180مقامات میں سے اہمیت کے لحاظ سے 16بری کسٹمنر اسٹیشنس کا انتخاب کیا گیا ہیاور دونوں فریقین نے ان کے اوقات کار میں ہم آہنگی لانے کا فیصلہ کیا ہے علاوہ ازیں کار پاس سسٹم کو کواسٹیشنس تک توسیع دی گئی ہے اور مسائل کی فوری یکسوئی کے لئے سرحد پر عہدیداروں کی آزادانہ آمد ورفت کی اجازت دی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں