بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں آئندہ ماہ اسپورٹس کامپلکس کا سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-22

بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں آئندہ ماہ اسپورٹس کامپلکس کا سنگ بنیاد

جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس منتقنہ پارٹی نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ میں تقریبا ڈھائی گھنٹوں تک دورہ کرکے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشر فت کا جائزہ لیا اور مختلف نئے کاموں کا جلد ازجلد آغاز کرنے کی ہدایت دی۔قائد مجلس نے آج صبح میئر گر یئر حیدر آباد محمد ماجد حسین ،کمشنر جی ایچ ایم سی کرشنا بابو ،زونل کمشنر ساوتھ زون روی کرن اور مجلسی کار پوریٹرس کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا بنڈلہ گوڑہ میں تقریبا 4کڑور کی لاگت سے اسپورٹس کامپلکس کی منظوری ہوچکی ہے آئندہ ماہ بنڈلہ گوڑہ میں اسورٹس کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا جاگا۔جی ایچ ایم سی سرکل (ساوتھ زون بلڈنگ کی تعمیر کا بھی اندرون ایک ماہ آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے او یسی ہاسپٹل چوراہے کے جنگشن امپرومنٹ کاموں کے بارے میں دریافت کیا جس پر عہدیداروں نے بتا یا ایو یسی ہاسپٹل چوراہا پر مزید دو جائیدادوں کا حصول باقی ہے،اس پر قائد مجلس نے ست رفتاری کے ساتھ کام کے بجائے جلد ازجلد ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ۔اویسی ہاسپٹل تاڈی آر ڈی ایل سڑک کی ایک جانب توسیع کے کاموں سے متعلق عہد یداروں نے قائد مجلس کو بتا یا کہ تقریبا 51جائیدادوں کے متاثرین میں سے29کو آئندہ پیر تک معاوضہ کے چیکس حوالے کردیئے جائیں گے۔ قائد مجلس نے پھسل بنڈہ مدھانی چوراہا کے جنکشن امپرومنٹ کے بارے میں عہدیداروں سے دریافت کیا۔ عہدیداروں نے بتا یا کہ مدھانی چوراہا کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، ایک جانب سرکاری اراضی کا حصول باقی ہے۔ عہدیداروں نے بتا یا کہ فتح شاہ نگر کے 85جائیدادوں کے متاثرین کے چیکس اندرون 15دن حوالے کردیئے جائیں گے جنہوں نے سڑک کی توسیع میں اپنی جائیدادیں حوالے کیں۔ قائد مجلس نے کہا کہ اویسی ہاسپٹل تا آرام گھر ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ توجہ دلائی ہے لیکن کام میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جس پر عہدیداروں نے قائد مجلس کو بتا یا کہ اویسی ہاسپٹل تا آرام گھر 41کروڑ روپئے کی لاگت سے سڑک کے کام فٹ پاتھ، 'ڈرین'کلورنس وغیرہ کی تعمیر کا پراجکٹ تیار ہے۔ گذشتہ 6ماہ سے حکومت کے پاس زیر غور ہے۔ حکومت کے کلیرنس کے ساتھ ہی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ قائد مجلس اس کے بعد حافظ بابا نگر، عمر ہوٹل کے پاس پہنچے، انہوں نے عمر ہوٹل کے دونوں جانب سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے بارے میں ہدایت دی۔ عہدیداروں نے بتا یا کہ اس جگہ پر واٹر جنکشن کا ایک کام جاری ہے 10دن میں اسے مکمل کرکے اس جگہ پر بی ٹی روڈ ڈالی جائے گی۔

Sports complex in bandalaguda hyderabad soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں