شاداں گروپ چئرمین ڈاکڑ محمد وزرات رسول خان کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-22

شاداں گروپ چئرمین ڈاکڑ محمد وزرات رسول خان کا انتقال

Dr. Vizarat Rasool khan
ممتاز ماہر تعلیم اور شاداں گروپ تعلیمی ادارہ جات کے موٹر ڈاکڑ محمد وزارت رسول خان کا آج دوپہر 12بجکر 5منٹ پر انتقال ہوگیا ۔وہ 66برس کے تھے ۔نماز جنازہ منگل 22اکتوبر کو بعد نماز ظہر مسجد شاداں وزارت رسول خان خیریت آباد میں ادا کی جائے گی۔تدفین شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیں پیران چیرو،حمایت ساگر روڈ میں عمل میںآئیگی ۔ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کچھ عرصہ سے علیل تھے آج جس وقت انہوں نے آخری سانس لی اس وقت ان کی اہلیہ شاداں وزارت رسول خان ،چار فرزندان ڈاکٹر محمد صارب رسول خان ،محمد ثاقب رسول خان ،محمد شاہ عالم رسول خان کے علاوہ ان کے بھائی وراثت رسول خان ایم ایل اے اورارکان خاندان موجود تھے ۔انتقال کی اطلاع ملتے ہی اپالو ہاسپٹل اور بعد میں مکان پہنچکر پرسہ دینے والوں میں محمد علی شبیر ایم ایل سی ،ممتاز احمد خان ایم ایل اے،جنت حسین چیف کمشنر انفارمیشن ،محمد علی رفعت کمشنر ا ے پی ڈیری ڈیولپمنٹ کار پوریشن ،شاہجہاں ایم ایل اے ،ہری کرشنا سابق ایم پی کے علاوہ اعلی پولیس عہدیداروں ،سیاستدان ،پروفیسر س ،لیکررس ،اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد شامل ہے۔ جناب خان لطیف محمد خان کے فرزند ثاقب رسول خان سے امریکہ سے فون پر تعزیتکا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب وزارت رسول خان کا انتقال ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر صاحب کے چار فرزندان،والد کے تعلیمی مشن کو جاری رکھیں گے۔وزارت رسول خان نے کے جی تاپی جی 57تعلیمی اداروں کا جال بچھادیا تھا جس میں 25ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے نہ صرف حیدر آباد بلکہ آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا جال بچھادیا ۔کئی مشکلات کے باو جود اپنا تعلیمی مشن جاری رکھے ہوئے تھے۔کسی ایک شخص کی جانب سے سر سید کہتے تھے ۔انہوں نے 2میڈیکل کالجس قائم کئے۔لڑکیوں کیلئے علحدہ میڈیکل کالج قائم کرکے ہندوستان بھر میں ایک مثال قائم کی ہے وہ دکن میڈیکل وانجینئر نگ کالجس کے بانیوں میں سے تھے ۔وہ حلقہ اسمبلی آصف نگر سے تین مرتبہ نمائندگی کر چکے ہیں۔تعلیمی اداروں میں بیحد مصروفیت کے باعث انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔وہ خوش مزاجی اور حسن سلوک کیلئے مشہور تھے ۔ڈاکٹر وزارت رسول خان کے انتقال پر بصد احترام شاداں گروپ کے تمام تعلیمی ادارے 22اکتوبر کو بند رہیں گے۔

Shadan group chairman Dr. Vizarat Rasool khan passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں