سونے کی تلاش کا مضحکہ اڑانے کے بعد مودی کا مفاہمانہ رویہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-22

سونے کی تلاش کا مضحکہ اڑانے کے بعد مودی کا مفاہمانہ رویہ

اترپردیش میں خزانہ(سونے) کی تلاش پر تنقید کے چنددن بعد چیف منسٹر گجرات نریندرمودی نے آج اپنے موقف میں یکسرتبدیلی کرتے ہوئے پجاری شوبھن سرکار کی ستائش کی جس کے خواب کی بنیادپر آثارقدیمہ انوضلع میں کھدوائی کررہا ہے۔مودی نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ سنت شوبھن سرکار کے پرتی انیک ورشوں سے لاکھوں لوگوں کی شردھا جڑی ہوئی ہے۔میں ان کی تپسیہ اور تیاگ کو پرنام کرتا ہوں۔(لاکھوں افراد نے پجاری شوبھن سرکاری پر گزشتہ کئی سالوں کے درمیان اعتماد کیاہے) میں ان کی سادگی اور ترک دنیاکی ستائش کرتا ہوں۔بیرون ملک ڈپازٹ کردہ کالے دھن کی واپسی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مودی نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں دائٹ پیپرشائع کرے۔مودی نے دوسری مربتہ ٹوئٹرپر بتایا کہ بھارت سرکارسے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ ودیشوں(میں جمع کالے دھن کے تعلق سے ایک وائٹ پیپرپر ستوت کردیش کی جنتاکوآسوشت کرے(میں مرکزی حکومت پر زوردیتا ہوں کہ وہ دیگر ممالک میں ڈپازٹ کردہ کالے دھن پروائٹ پیپرشائع کرتے ہوئے قوم کو تیقن دے)۔مودی کے مفاہمتی لب ولہجہ کو سرکارکے حامیوں کے تحریر کردہ مبینہ مکتوب کا نتیجہ قراردیاجارہاہے جنھوں نے پجاری کے خواب پر اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ایک مندر کے قلعہ کے احاطہ میں کھدوائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ مکتوب کے ذریعہ ان کی سرزنش کی گئی۔جمعہ کو چینائی میں ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے بتایا تھا کہ اس عجیب وغریب کاروائی پر ساری دنیا ہم پر قہقہ لگارہی ہے۔

After mocking gold hunt, Narendra Modi attempts reconciliation with sant Shobhan Sarkar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں