سونیا گاندھی کی 2016 میں سبکدوشی - رشید قدوائی کی کتاب میں انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

سونیا گاندھی کی 2016 میں سبکدوشی - رشید قدوائی کی کتاب میں انکشاف

صدر کانگریس سونیا گاندھی ،2016میں جب وہ 70سال کی ہوجائیں گی، ( سرگرم سیاست سے) سبکدوش ہوجانا چاہتی ہیں۔ اس باعث کانگریس پارٹی، ان کے فرزند راہول گاندھی کو ایک "عظیم تر"رول دینے پر مائل ہوئی ہے۔ یہ انکشاف مشہور صحافی ۔مصنف رشید قدوائی نے اپنی کتا ب " 24۔اکبر روڈ"میں کیا ہے اور کہا ہے کہ سینئر گاندھی ( سونیا گاندھی ) کے فیصلہ سے کانگریس میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ قدوائی کے بمو جب سونیا گاندھی نے اپنے گذشتہ سالگرہ 9دسمبر 2012کو پارٹی کے سینئر رفقاء کو اپنے خیالات سے واقف کرا یا تھا۔کتاب میں کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کے اعلان پر حیرت زدہ اور مایوس پارٹی قائدین نے سونیا گاندھی سے درخواست کی کہ وہ راہول گاندھی کو "چارج لینے "دیں۔ ( شاید ہی کوئی ہندوستانی سیاستداں کھبی ریٹائر ہوتا ہے) کتاب کے مشمولات کچھ اس طرح ہیں کہ 42سالہ راہول گاندھی کو راغب کرنے کی کوششیں شروع ہوگئیں لیکن اس وقت کے جنرل سکریٹری کانگریس ( راہول گاندھی ) نے پس وپیش کیا۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پھر ایک بار راہول گاندھی کو پیشکش کیا کہ وہ کابینہ میں شامل ہوجائیں۔ وزیر اعظم نے اصرار کیا کہ راہول گاندھی یا تو کابینہ کا عہدہ چنیں یا پھر کانگریس میں رسمی طور پر نمبر 2پوزیشن حاصل کریں۔وزیر اعظم نے راہول گاندھی کو بتا یا کہ ایک موثر مرکز طاقت بننے میں ان کے پس و پیش سے پارٹی اور حکومت دونوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ اس مرحلہ پر راہول نے تنظیمی کام انجام دینے پر رضامندی ظاہر کی ۔ اس مرحلہ پر گذشتہ 19جنوری کو جئے پور کانگریس کے "چنتن شبیر"کے موقع پر راہول گاندھی کو کانگریس کانائب صدر بنایا گیا۔ رشید قدوائی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نائب صدر کے عہدہ پر راہول گاندھی کو فائز کئے جانے کے باوجود سونیا گاندھی کی سبکدوشی کی مہلت، کانگریسی قائدین کی صفوں میں بدستور ہلچل مچائے ہوئے ہے۔ جئے پور اجلاس کے موقع پر راہول گاندھی کو نائب صدر پارٹی بنانے پر جشن کے حالات کے بیچ بھی کئی کانگریس قائدین میں مایوسی دیکھی گئی۔ اس اضطراب کا سبب یہ ہے کہ قیادت میں تبدیلی کے وقت ہر مرتبہ بڑی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں، سینئر کانگریس رہنماؤں نے اپنی شناخت بتائے بغیر کہا کہ راہول گاندھی کو نائب صدر پارٹی بنائے جانے کا حقیقی اثر ان کی پالیسیوں ، ان کی منصوبہ بندی اور انداز کار گردی کے ذریعہ محسوس کیا جائے گا۔ مذکورہ کتاب کے بمو جب امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ، چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے امیدوار بننے پر سنجیدگی سے غو ر کیا تھا لیکن اے آئی سی سی نے اس خیا ل کو مستر د کردیا۔

Sonia Gandhi wants to retire in 2016, says book "24 Akbar Road", written by journalist-writer Rasheed Kidwai.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں