سرکاری اداروں کو دستوری حدود کے پابند رہنے کا مشورہ - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

سرکاری اداروں کو دستوری حدود کے پابند رہنے کا مشورہ - صدر جمہوریہ

ایرانڈیاکے خصوصی طیارہ سے ۔صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ کسی بھی جمہوریہ میں سرکاری اداروں کو دستورمیں متعین کی گئی حدود میں رہ کرکام کرناچاہیے ۔انھوں نے بتایا کہ اس انظام میں کسی بھی بحران سے بچنے کی گنجائش ہے ۔انھوں نے بلجیم اورترکی کے دوقومی دورہ سے واپسی کے دوران خصوصی طیارہ میں نامہ نگاروں کوبتایا کہ میں نے متعددمرتبہ کہا ہے کہ ان اداروں کو دستورکی متعین کردہ حد میں رہ کرکام کرناچاہیے۔انھوں نے کہاکہ ہرادارہ دستورسے اتھاریٹی حاصل کرتاہے اورکسی بھی زندہ ،فعال اورکشیر جماعتی نظام میں کئی ایسے مواقع آتے ہیں جب مختلف ادارے ایک مخصوص اندازمیں کام کرتے ہیں لیکن اس نظام میں کسی بھی ٹکراۂ اور بحراں سے بچنے کی گنجائش موجودہے۔وہ مختلف جمہوری اداروں کے درمیان بڑھتے تصادم سے متعلق سوال کاجواب دے رہے تھے ۔سوال کرنے والوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے داغد ارقانون سازوں کو حاصل تحفظ کو ختم کردینے اور حکومت کی جانب سے اس کے خلاف ایک آرڈیننس جاری کئے جانے کاحوالہ دیاتھا۔مرکزی کابینہ نے دواکتوبر کو وہ آرڈیننس واپس لے لیاتھاجس کے تحت داغدارارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کوفوری تااہلی سے تحفظ فراہم کیاگیاتھا ۔یہ آرڈیننس سپریم کورٹ کے 10جولائی کوجاری کیے گئے احکام کوغیرموثرکرنے جاری کیاگیاتھا۔سپریم کورٹ نے اپنے اس حکم کے ذریعہ انتخابی قانون کی ان گنجائشوں کو منسوخ کردیاتھاجن کے ذریعہ مجرم قراردےئے گئے قانون سازوں کو نااہلی سے بچنے کی گنجائش فراہم کی گئی تھی ۔صدرجمہوریہ نے خودمذکورہ آرڈیننس پرسوال اٹھائے تھے۔انھوں نے 3وزراء کوطلب کرتے ہوئے اس مسئلہ پران کے ساتھ تبادلہ خیال کیاتھا۔

Institutions must function within constitutional limitations: Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں