شاردا متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی غیر آئینی ہے - اسیم داس گپتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

شاردا متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی غیر آئینی ہے - اسیم داس گپتا

سابق وزیرخزانہ اسیم داس گپتا نے کہا کہ سرکار ی خزانے سے شاردا گروپ کے سرمایہ کاروں کو رقم کی ادائیگی غیر آئینی ہے۔ نجی مالیاتی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاروں کا پیسہ لوٹنے کے معاملے میں ہائی کورٹ کی ہدایت ہے کہ کمپنی کی جائیداد ضبط کرکے سرمایہ کاروں کا پیسہ لوٹا دیا جائے۔ اس معاملے میں حکومت ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرر ہی ہے۔ مسٹر داس گپتا نے اتوار کو پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاردا گروپ کے اسکینڈل میں مرکز کو مداخلت کر سی بی آئی جانچ کا حکم دینا چاہئے۔ مسٹر داس گپتا نے کہا کہ بایاں محاذ کی حکومت میں جو قرض کا بوجھ بڑھا اس کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسی ذمہ دار ہے۔ مرکز کی جس پالیسی کی وجہ سے قرض کا بوجھ بڑھا اس کے حامی وزیر اعلی ممتا نبرجی خو د ہیں۔ اس لئے محترمہ ممتا بنرجی ریاست کی اقتصادی حالت خراب ہونے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ محترمہ ممتا بنرجی ریاست کی اقتصادی حالت کے بارے میں لوگوں کو گمراوہ کررہی ہیں۔ ریاست کا جو اقتصادی ڈھانچہ ہے اس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور دوسرے اخراجات کو نکال کر حکومت کے پاس اضافی 30ہزار کر وڑ روپئے سے زیادہ کی بچت ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی مرکز سے مالی مدد نہیں ملنے پر طرح طرح کا الزام لگارہی ہیں کوئلہ پر ٹیکس کے طور پر مرکز پر ریاست کا 5ہزار کر وڑ روپیہ واجب الا دا ہے لیکن اس کی مانگ انہوں نے کھبی نہیں کی۔ سپریم کورٹ نے بھی ریاست کا یہ بقایا رقم ادا کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر اعلی اس پر خاموش ہیں ، مسٹر داس گپتا نے رائٹرس سے ریاست سیکرٹریٹ کی منتقلی ہوڑہ کے ایچ آر بی سی میں کرنے میں ہوئی فضول خرچی پر بھی سوال اٹھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکر ٹریٹ کو منتقل کرنے اور رائٹرس کی مرمت پر کتنا خر چ آئے گا اس کی وضاحت حکومت کو کرنا چاہئے ریاست کے عوام کو یہ جاننے کا حق ہے ۔ رائٹڑس سے سیکرٹریت کی منتقلی سے عوام کو کیا سہولت ہوئی اس پر بھی غو ر کیا جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ شاردا گروپ میں پیسہ گنوا چکے جمع کرنے والوں کا مسئلہ سننے کیلئے سابق جج شیامل سین کی سر براہی میں کمیشن تشکیل دی گئی ہے۔ اس معاملے میں سماعت کرنے کے بعد کمیشن نے جمع کنند گان کا پیسہ لوٹانے کی سفارش کی ہے جس کی بنیاد پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی رقم لوٹانے کا عمل شروع کیا ہے۔ شہر سے لے کر اب مختلف اضلاع میں جمع کنندگان کی معاوضہ رقم کا چیک تقسیم کیا جارہا ہے۔

Sharda compensation to victims is unconstitutional - Aseem Das Gupta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں