صدر جمہوریہ کے دورۂ بہار کی تواریخ پر نظرثانی کیلئے بی جے پی کی ایپل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

صدر جمہوریہ کے دورۂ بہار کی تواریخ پر نظرثانی کیلئے بی جے پی کی ایپل

بی جے پی قائدین نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی پر زوردیاہے کہ وہ انپے دورۂ بہارکی تواریخ(26-27اکتوبر)پر نظرثانی کریں کیونکہ یہ تواریخ،بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندرمودی کی ریالی کی تواریخ سے ٹکرارہی ہیں۔بی جے پی کے رکن مقننہ نوین اورسابق ڈپٹی چیف منسٹرسشیل کمار مودی نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ''ہم نے صدرجمہوریہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مجوزہ دورہ کی تواریخ پرغورمکررکریں''۔سشیل مودی نے کہاکہ 26اکتوبر کو صدرجمہوریہ کے دورۂ پٹنہ اورآراؤ نیز 27اکتوبر کو پڑوسی ضلع بھوج پورکے دورہ سے نریندرمودی کے اس جلسہ میں خلل پڑسکتاہے جو27اکتوبر کو پٹنہ میں منعقد ہونے والاہے۔بی جے پی قائدین نے احساس ظاہرکیاہے کہ حکومت بہار،نریندرمودی کی ریالی میں رکاوٹ ڈالنے صدرکے دورہ کوایک عذر کے طور پر استعمال کرسکتی ہے۔پی ٹی آئی کے بموجب چیف منسٹر بہار نتیش کمارنے بی جے پی کے اس الزام کی تردیدکی کہ انہوں 27اکتوبر کوپٹنہ میں صدرجمہوریہ کا پروگرام دانستہ طورپرمقرر کرتے ہوئے نریندرمودی کی ریالی کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ صدرجمہوریہ کاپروگرام راشٹرپتی بھون طے کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سے کوئی صلاح ومشورہ نہیں کیاگیا۔اس طرح اس میں ہماراکوئی رول نہیں۔

BJP appeals to President to reschedule his Bihar visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں