گل بوٹے اسکالر شپ امتحان - الہدیٰ ہائی اسکول کی طالبہ سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

گل بوٹے اسکالر شپ امتحان - الہدیٰ ہائی اسکول کی طالبہ سرفہرست

Aisha-Aafreen-stood-first-Gul-Bootey-scholarship-exam
گل بوٹے اسکالر شپ امتحان میں الہدیٰ ہائی اسکول کی طالبہ سیدہ عائشہ آفرین ضلع میں سرفہرست

گذشتہ دنوں ریاستی سطح پر پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کے لئے منعقد گل بوٹے اسکالر شپ امتحان 2013ء میں نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی بیڑ کے زیر انصرام الہدیٰ اردو ہائی اسکول کی طالبہ سیدہ عائشہ آفرین قاضی اعجازالدین نے بیڑ ضلع میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔قاضی عائشہ اعجا زالدین نے کل 100میں سے 81نشانات حاصل کئے۔اس طرح کی اطلاع گل بوٹے اسکالر شپ بیڑ ضلع کے ذمہ دار مومن انیس الدین نے الہدیٰ اردو ہائی اسکول کو دی ہے۔
گل بوٹے اسکالر شپ امتحان جو کہ ریاستی سطح پر منعقد ہوا تھا جس میں پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔مذکورہ امتحان میں اردو، ریاضی، سائنس، سماجی سائنس ،عام معلومات، انگریزی،ہندی اور مراٹھی ان مضامین پر مبنی سوالات پوچھے جاتے ہیں۔اس امتحان میں شریک ہو کر قاضی عائشہ اعجا ز الدین نے ضلع میں سر فہرست مقام حاصل کیا۔قاضی عائشہ کی اس امتیازی کامیابی پر تعلیمی طبقہ کی جانب سے ستائش کی جا رہی ہے۔الہدیٰ اردو ہائی اسکول کی دیگر طالبات میں سیدہ مدیحہ سید ذاکرنے 74،شیخ ریحان گلاب 73،شیخ شفاء ظہیر72،شیخ ادیباء کشش شیخ طاہر68، شیخ ارم مجید 67،چودھری عظمیٰ پروین محمد طاہر66،سیدہ رخصار سید رفیق64،جاگیردار میمونہ فاطمہ عطاء اللہ 61،شافع قاضی مظہر قاضی 60،ادیبا شرین شیر خان 60،نشاط خان نواز خان 60سمیت دیگر طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔قاضی عائشہ اور تمام طلباء و طالبات کی اس کامیابی پر نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی کے صدر سید شفیق احمد ہاشمی،سکریٹری سید افتخارصاحب ،تمام عہدیداران،صدر مدرس اساتذہ اکرام اور گل بوٹے اسکالر شپ بیڑ کے ذمہ دار مومن انیس الدین وسرپرست حضرات نے مبارکباد پیش کی۔

Gul Bootey scholarship exam - Aisha Aafreen stood first in beed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں