نریندرمودی کی ریلی سے قبل پٹنہ میں 7 بم دھماکے 5 افراد ہلاک کئی زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

نریندرمودی کی ریلی سے قبل پٹنہ میں 7 بم دھماکے 5 افراد ہلاک کئی زخمی

پٹنہ
(آئی اے این ایس)
پٹنہ میں آج سلسلہ وار7بم دھماکوں میں کم ازکم5افراد ہلاک اوردیگر72سے زائدزخمی ہوگئے۔6افراد،بی جے پی کے وزارت عظمی کے اہم امیدوار نریندرمودی کی ریالی کے میدان میں اور اس کے اطراف واکناف کے علاقہ میں زخمی ہوگئے جبکہ اس کے چندگھنٹوں بعدنریندرمودی نے ریالی سے خطاب کیا۔شہر کے قلب میں واقع ریلوے اسٹیشن کے نوتعمیر10کے ایک بیت الخلامیں تقریبا10بجے مبینہ کم شدت کے بم دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہوا۔ایک گھنٹہ بعد مودی،پٹنہ پہنچ گئے۔تاہم وہ ریالی کے میدان نہیں پہنچ سکے ہوگئے۔گاندھی میدان میں دریں اثنا4دھماکے ہوئے جس میں دیگر4افراد ہلاک ہوگئے اور عوام میں خوف ودہشت پھیل گئی۔پولیس اور عینی شاہدین نے یہ بات بتائی۔پٹنہ ریلوے اسٹیشن،گاندھی میدان سے دوتاتین کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔دھماکے کے مقامات سے دھویں کے بادل اٹھ رہے تھے جبکہ لوگ ادھرادھر(دوڑنے لگے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ریالی میں شرکت کرنے والے چندافراد کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جن کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔گاندھی میدان کے عین باہر مزید2بم دھماکے ہوئے جن میں ایک سنیماہال کے قریب اور دوسراٹوئن ٹاورعمارتی کا مپلکس کے قریب ہوا۔تاہم دونوں مقامات پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بہار کے ڈائرکٹرجنرل پولیس ابھئے آنندنے5ہلاکتوں کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین پٹنہ میڈیکل کالج اینڈہاسپٹل میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ8زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔گاندھی میدان جہاں مودی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کی ایک زبردست ریالی سے خطاب کیا،وہاں دھماکے ہوئے جب پارٹی کے دوسری صف کے قائدین،مودی کی آمدسے قبل عوام کو مخاطب کرررہے تھے۔مودی کاجلسہ پرامن طور پر گذرگیا اور چیف منسٹر گجرات نے بم جملوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔تاہم انہوں نے بی جے پی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ پرامن انداز میں منتشرہوجائیں۔بعدازاں مودی نے بم حملوں کو انتہائی افسوسناک قراردیتے ہوئے امن وامان اور سکون کی برقراری کی اپیل کی۔بم اندازی واقعات سے نئی دہلی میں خطرہ کی گھنٹیاں بج اٹھیں جہاں وزیراعظم منموہن سنگھ نے چیف منسٹر بہار نیتش کمار کو فون پر ہدایت دی کہ وہ عاجلا نہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ٹوئٹرپر وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم،پٹنہ کے متعدد مقامات پر بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پرامن اور سکون رہیں۔بہار میں حکمراں جنتادل یواور اپوزیشن کے بشمول تمام سیاسی جماعتوں نے جن میں راشٹریہ جنتادل،کانگریس اور بائیں بازوکی جماوعتیں بھی شامل ہیں،دھماکوں کی مذمت کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس منومہاراج نے بتایا کہ پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے2کارآمدبم دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے ایک تقریبا11بجے پھٹنے والاتھا۔بم اندازی واقعہ کے بعدپولیس نے عوام بالخصوص مودی کی ریالی کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ مشتبہ اشیاکو ہاتھ نہ لگائیں۔نیتش کمارنے ضلع مونگیر کے دورہ کو منسوخ کرتے ہوئے پولیس سربراہ اور چیف سکریٹری کو عاجلانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

این آئی اے اوراین ایس جی کی ٹیمیں پٹنہ روانہ:شنڈے
ممبئی
(پی ٹی آئی)
مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے کہا کہ پٹنہ سلسلہ وار بم دھماکوں کی تحقیقات کے لیے این آئی اے اور این ایس جی کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ گاندھی میدان کے6 دھماکوں میں5لوگ مارے گئے۔اس استفسارپر کہ آیا یہ دہشت گردوں کا حملہ ہوسکتا ہے،سشیل کمارشنڈے نے اس کا راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں،وہ سب کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

Serial blasts rock Modi's rally venue in Patna, five killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں