لوک سبھا انتخابات - کانگریس اور آر ایس ایس کے درمیان مہابھارت یدھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

لوک سبھا انتخابات - کانگریس اور آر ایس ایس کے درمیان مہابھارت یدھ

تروچیراپلی
پیْ۔ٹی۔آئی
وزیر فنانس پی۔چدمبرم نے کہا کہ کانگریس اور آر ایس ایس جس نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار کی حیثیت سے نریندر مودی کا انتخاب کیا ہے ، 2014 لوک سبھا انتخابات میں "مہابھارت" یدھ کریں گے۔۔
سینئر کانگریسی قائد نے کل رات دیر گئے پارٹی کے منعقدہ جلسہ عام میں بتایا کہ ایک تنظیم جس نے مدت طویل سے اپنے غیر سیاسی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس نے بالواسطہ اپنے لیے سیاسی رخ ہی اختیار کیا ہے ، اس تنظیم کے اور کانگریس کے درمیان مہابھارت یدھ ہوگا۔ چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس بدی کی تخم ریزی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو تقسیم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات میں انکاؤنٹرس کے دوران متعدد مسلم نوجوانوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جس وقت وہ وزیر داخلہ تھے تب انہوں نے انکاؤنٹرس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور سیکوریٹی فورسز کو اجازت دی تھی کہ اگر دہشت گرد فائرنگ نہ کریں تو انہیں زندہ گرفتار کیا جائے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ کانگریس حق اطلاعات قانون ، حق تعلیم قانون ، روزگار طمانیت اسکیم اور غذائی طمانیت قانون کے بشمول مختلف انقلابی قوانین اور پروگرامس کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ غذائی طمانیت قانون ٹمل ناڈو کے مفادات کو دھچکہ نہیں پہنچائے گا جس سے عوامی نظام تقسیم کے تحت مرکز سے تقریباً 914 کروڑ روپے امداد فراہم کی جاتی ہے۔
اے آئی سی سی کے سکریٹری ترونا وکاراسو جو قبل ازیں بی جے پی سے وابستہ تھے ، بتایا کہ اقلیتیں اعتدال پسند قائد کی حیثیت سے مودی کی ہرگز تائید نہیں کریں گی۔ اور کہا کہ راہل گاندھی اگر اس وقت چاہیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں جبکہ اس موضوع پر کانگریس میں کسی قسم کی کوئی الجھن کی کیفیت پیدا نہیں ہوگی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انتخابات کے وقت کانگریس مناسب اتحاد عمل میں لائے گی اور دوبارہ اقتدار حاصل کر لے گی۔

Lok Sabha polls to be 'Mahabharath yudh' between Congress-RSS: P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں